اپنے بیان میں ترجمان بی اے پی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھنے سے بے روزگاری اور امن و امان کے مسئلے پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان کی صوبائی و قومی اسمبلی کی نشتیں بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے دوران بھی سیٹیں بڑھانے کے حوالے سے اتحادی جماعتوں نے وعدہ کیا تھا۔ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھنے سے بے روزگاری اور امن و امان کے مسئلے پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتحادی جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے۔ احساس محرومی کے خاتمے کے لئے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران بھی بی اے پی نے بلوچستان میں سیٹوں کے حوالے سے بات کی تھی۔ جس پر سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی ہر فورم پر آواز اٹھائی۔ اتحادیوں نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ اگلی آئینی ترمیم میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ ترجمان نے مسلم لیگ (ن) سے مطالبہ کیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم میں اس معاملے کو حل کیا جائے۔ جس سے بلوچستان کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں ایک حلقہ 4 سے ساڑھے 3 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے۔ جس کہ وجہ سے مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق درخواست آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سےجمع کرائی گئی،جس میں ثاقب چدھڑ کےکاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کےمطابق ثاقب چدھڑ کےخلاف سپیکرپنجاب اسمبلی کےپاس نااہلی کی درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے،اس لیے ان کی رکنیت برقرار رہنےیا نہ رہنے کےمعاملے کی جانچ پڑتال کے لیےانتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ رکن پنجاب اسمبلی پرایک خاتون کومہنگی گاڑیاں،قیمتی تحائف اورجائیداد تحفےمیں دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں،جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ ہے۔

درخواست گزار نےمؤقف اپنایاکہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، لہٰذا ثاقب چدھڑ، انکی اہلیہ اور زیرِ کفالت افراد کے تمام پرانے اور نئے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف