قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔

اجلاس طلب کیے جانے پر کہا جا رہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ اس اجلاس 27ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے تاہم جاری کیے گئے ایجنڈے میں کسی بھی مجوزہ آئینی ترمیم کا ذکر نہیں ہے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور مختلف بلز پیش کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایجنڈے کے مطابق تلاوت قرآن پاک کے بعد ایجنڈا آئٹم نمبر 1 کے تحت وقفہ سوالات ہو گا، جس میں ارکان قومی اسمبلی مختلف وزارتوں سے متعلق سوالات کریں گے جن کے جوابات متعلقہ وزرا دیں گے۔

سوالات کے بعد توجہ دلاؤ نوٹسز کا آغاز ہو گا جس میں  شازیہ مری، ملک آفتاب احمد اور دیگر ارکان کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

ان نوٹسز میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کارکردگی اور مسافروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

سینیٹر محسن رضا نقوی کی جانب سے عوامی اہمیت کے مسئلے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

خورشید احمد شاہ بھی اپنے نوٹس کے ذریعے بجلی کے بڑھتے نرخوں کے اثرات پر حکومت کی توجہ مبذول کرائیں گے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں بہتری سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر ڈوگر بھی اپنی توجہ دلاؤ تحریک کے ذریعے حکومتی پالیسیوں پر سوال اٹھائیں گے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس کی جائیں گی، سید حفیظ الدین احمد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار پر اپنی رپورٹ پیش کریں گے، جو صنعتی ترقی اور نئی پالیسی تجاویز سے متعلق ہوگی۔

ڈاکٹر خرم شہزاد نواز اور سید مصطفیٰ محمود کی زیرِ صدارت کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی، جن میں وزارتِ تعلیم، وزارتِ داخلہ اور وزارتِ تجارت سے متعلق سفارشات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

اس کے علاوہ محترمہ شاہدہ رحمانی کی کمیٹی کی رپورٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جو سماجی بہبود اور خواتین کے حقوق سے متعلق ہے۔

اجلاس کے دوران مختلف بل پیش کیے جائیں گے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پاکستان نالج اکانومی ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل، 2025 پیش کریں گے، اس بل کا مقصد ملک میں علم پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے ایک خود مختار اتھارٹی کا قیام ہے۔

نصرت سحر عباسی دی سول ایوی ایشن (ترمیمی) بل 2025 پیش کریں گی، اس بل کے ذریعے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈھانچے میں انتظامی اصلاحات کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

وزیر صحت مصطفیٰ کمال دی بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری ریگولیشن بل، 2025 پیش کریں گے، جس کا مقصد تعمیراتی صنعت کو ریگولیٹ کرنا ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ دی ویمن پروٹیکشن اینڈ ایمپاورمنٹ بل، 2025 پیش کریں گی، جس میں خواتین کے تحفظ اور بااختیاری سے متعلق نئی دفعات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

ایجنڈے کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی طرف سے ملک کی تعلیمی پالیسی پر عمومی بحث کی تحریک بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، ارکان اسمبلی عام نوعیت کے عوامی مسائل، مہنگائی، امن و امان، اور بجلی و گیس کے بحران پر اظہارِ خیال کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر قائدِ ایوان اور قائدِ حزبِ اختلاف کی تقاریر متوقع ہیں جن میں قومی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

27ویں آئینی ترمیم پی ٹی آئی سینیٹر محسن رضا نقوی عامر ڈوگر قومی اسمبلی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 27ویں ا ئینی ترمیم پی ٹی ا ئی سینیٹر محسن رضا نقوی عامر ڈوگر قومی اسمبلی ایجنڈے کے مطابق توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی مزید پڑھیں کی جائے گی پیش کریں کریں گے پیش کی

پڑھیں:

’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز،  915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن