پی ٹی وی بورڈ میں بلوچستان کا کوئی نمائندہ نہیں، سرفراز بگٹی کا اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ پی ٹی وی بورڈ میں بلوچستان سے ایک بھی نمائندہ شامل نہیں ہے۔ نمائندگی کوئی احسان نہیں، ہمارا حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے بورڈ میں بلوچستان کی عدم نمائندگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں سرفراز بگٹی نے وفاقی محکمہ انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کی جانب سے جاری پی ٹی وی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے اور باصلاحیت صوبے کی پی ٹی وی بورڈ میں عدم نمائندگی باعث افسوس ہے۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "کیا بلوچستان کے لوگ اللہ کے کمتر بندے ہیں؟" پی ٹی وی بورڈ میں بلوچستان سے ایک بھی نمائندہ شامل نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نمائندگی کوئی احسان نہیں، ہمارا حق ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بورڈ میں بلوچستان پی ٹی وی بورڈ میں سرفراز بگٹی کہا کہ
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔