شکست خوردہ بھارت آرام سے نہیں بیٹھا، پراکسی وار شروع کر رکھی: حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کو برق رفتاری کے ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ریلوے کو جلد دنیا کی بہترین ریلوے بنائیں گے۔ ریلوے میں آٹھ ماہ کے عرصہ میں ریکارڈ کام ہوا ہے۔ ریل کے مسافروں اور شہریوں کو لاہور، راولپنڈی چار سٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت دے رہے ہیں، جبکہ اس کا دائرہ جلد مزید وسیع بھی کیا جائے گا، وہ بدھ کے روز ریلوے سٹیشن فیصل آباد کی اپ گریڈیشن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ فیصل آباد سٹیشن کی تزئین و آرائش گوروں کے بنائے ہوئے سٹیشن کے مطابق ہوئی جس کیلئے سی ای او ریلوے ڈی ایس کی محنت کو سراہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ صنعتکار میاں محمد ادریس نے سٹیشن کی تزئین و آرائش میں تعاون کیا، اللہ انہیں اس کا اجر دے گا۔ ہم چھ ماہ دس مقامات پر ڈرائیورز و عملہ کیلئے بہترین ماحول دینگے، کارگو وین لگیج وین آؤٹ سورس کے حوالے سے اسی سال دس بلین کا فنانشل امپیکٹ آئے گا، بھارت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شکست کے زخم چاٹنے والا دشمن آرام سے نہیں بیٹھا، پاکستان کی خارجہ پالیسی اور فیلڈ مارشل کی دھاک بیٹھی ہے۔ چائنا، امریکہ، روس بھی ساتھ کھڑا ہے۔ سنٹرل ایشیاء کی آپ نمائندگی کر رہے ہیں، دشمن نے بلوچستان اور کے پی کے میں پراکسی وار شروع کر رکھی ہے جو پاکستان کو نہیں مانتا میں اسکو نہیں مانتا، پاکستانی قوم نے ملکر دشمن کو شکست دی ہے، آگے بھی دینگے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے، وائس ایڈمرل فیصل عباسی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر کراچی نے کہا کہ پائمیک نمائش کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان ایک مضبوط تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش ہے، کے پی ٹی کی سفارشات کے مطابق پورٹ کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، پورٹ جتنے زیادہ ہوں گے تجارت کو فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں نیوی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہماری صلاحیتوں کے سامنے 6 گناہ بڑا دشمن بھی جارحیت کرنے کی کوشش نہ کر سکا۔ وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا کہ پائمیک نمائش کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان ایک مضبوط تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کی سفارشات کے مطابق پورٹ کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، پورٹ جتنے زیادہ ہوں گے تجارت کو فائدہ ہوگا۔