بھارت پاکستان سے ہونے والی شرمناک شکست کو آج تک ہضم نہیں کر پایا، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، ہماری کوسٹ گارڈ فورس نے ایک ایسے ملاح کو گرفتار کیا جو بھارتی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی میں ملوث تھا۔ گرفتار شخص نے دورانِ تفتیش اپنی پوری کہانی دنیا کے سامنے بیان کر دی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو شکست دی، اور بھارت کو ایک شرمناک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جسے وہ آج تک تک ہضم نہیں کر پایا۔
مزید پڑھیں: بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے، اسحاق ڈار
انہوں نے کہاکہ مسلسل کوششوں اور محنت کے نتیجے میں پاکستان نے سفارتی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ملک کے مفاد کے لیے کام کرنے والے تمام سفارت کاروں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان اب معاشی ترقی کے نئے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
بھارت کو یہ غلط فہمی تھی کہ وہ ایک ابھرتی ہوئی طاقت ہے۔
ہم پر وہ جنگ مسلط کی گئی جس کی ہمیں کوئی خواہش نہیں تھی۔ جب دشمن نے برتری ثابت کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اور افواجِ پاکستان نے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں، اپنے سے چار… pic.
— WE News (@WENewsPk) November 3, 2025
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے برداشت کیا، مگر اب عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو تسلیم کرتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان پر دہشتگردی کی پشت پناہی کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد فوری طور پر الزام عائد کرنا غیر منصفانہ تھا۔
عطا تارڑ کے مطابق پاکستان خود دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے، اور دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور سفارت کاروں نے ملک کا وقار عالمی سطح پر بلند کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیر جانب دار تحقیقات کی پیشکش کی، جس کی حمایت دوست ممالک نے بھی کی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی، مسلح افواج نے بھرپور جواب دیا۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں قوم نے فتح حاصل کی، اور اس جدوجہد میں فضائیہ کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف رہا، تاہم پاکستان میں ذمہ دارانہ صحافت نے عالمی توجہ حاصل کی۔ ’معرکہ حق‘ میں کامیابی کے بعد قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔
عطا تارڑ نے کہاکہ پاکستان ایک فکری اور بیانیاتی جنگ لڑ رہا ہے، جہاں ایک طرف بھارت کا جھوٹا بیانیہ ہے تو دوسری جانب پاکستان کے واضح اور ٹھوس حقائق نے دنیا کو اصل صورتحال دکھا دی۔
مزید پڑھیں: پہلگام حملے کی تحقیقات سے قبل بھارت پاکستان پر حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران معاشی و اسٹریٹجک فریم ورک کا آغاز ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اب حکومت کی ترجیح بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا، اور پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے علاقائی تجارت کو فروغ دینا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی سازشیں دہشتگردی عطااللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی سازشیں دہشتگردی عطااللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز عطااللہ تارڑ وزیر اطلاعات پاکستان نے نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
پاکستان نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملے اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بحرِ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں. یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں“۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بحرِ احمر، آبنائے ہرمز اور خطے میں سمندری تجارت کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی اس مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قائم قریبی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب، دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا. جس کی وزیراعظم پاکستان نے فوری مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا“۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمارے بحری جہازوں پر حملہ ریڈلائن ہوگی. ہم سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایسے حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کا پرامن حل سفارتی راستے سے نکالنے کی اپیل کرتا ہے۔خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی رفت و آمد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق حال ہی میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔اس کے علاوہ پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا، جبکہ منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر، عمان، فلپائن، روس اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ”مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا، جبکہ عمان کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا“۔اس کے ساتھ ساتھ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان سے بھی باہمی تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچیں گے. جہاں ان کی کرغزستان کے صدر اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جو گزشتہ بیس سالوں میں کسی کینیڈین وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی گئی۔