ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ میں ایٹمی تجربات کے فوری آغاز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
ٹرتھ سوشل پر جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے نئے تجربات کا فیصلہ دیگر ممالک کے ایٹمی پروگراموں کے ردِعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے کہ امریکہ فوری طور پر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکہ کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے نئے تجربات کا فیصلہ دیگر ممالک کے ایٹمی پروگراموں کے ردِعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے تجرباتی پروگراموں کے پیشِ نظر، میں نے وزارتِ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات فوراً اور مساوی سطح پر شروع کرے، اور یہ عمل فوری طور پر آغاز پانے والا ہے۔ ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ امریکہ کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، میرے پہلے دورِ صدارت کے دوران ان ہتھیاروں کی مکمل جدید کاری اور اپ گریڈیشن مکمل کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ امریکہ
پڑھیں:
امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ملک کسی کو بتائے بغیر ایٹمی تجربات کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان، شمالی کوریا، روس اور چین ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، یہ تجربات زمین میں بہت گہرائی میں ہوتے ہیں جس سے صرف لرزش سی محسوس ہوتی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ وہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتا لیکن ایٹمی تجربات کر کے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی کارکردگی جانچنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب چین نے ٹرمپ کے بیان کی تردید کر دی اور کہا کہ ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے چین کی ایٹمی حکمت عملی صرف دفاعی رہی ہے۔