Islam Times:
2025-11-05@19:07:43 GMT

بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، سرفراز بگٹی

اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT

بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، سرفراز بگٹی

نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دشمن عناصر تشدد کے ذریعے ریاست توڑنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ انسرجنسی نہیں، بلکہ کرپشن ہے۔ جب ہم کرپشن کے چیلنج پر قابو پالیں گے تو صوبے میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں میرٹوکریسی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق بہتر مواقع میسر آئیں۔ یہ بات وزیراعلیٰ بلوچستان نے نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، یوتھ ڈیلیگیٹس، فوکل پرسنز اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے۔
 
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دشمن عناصر تشدد کے ذریعے ریاست توڑنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ نوجوان ریاست کے اصل بیانیے کو عام کریں۔ مثبت سوچ کو فروغ دیں اور تشدد پر مبنی رویوں اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دلائل اور حقائق سے دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق تصور اور حقیقت میں فرق جاننا نوجوانوں کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ریاست کے لیے ہر نوجوان ایک قیمتی اثاثہ ہے اور حکومت ان کی درست سمت میں رہنمائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے ہر تلخ سے تلخ سوال کا جواب دلیل اور سچائی کی روشنی میں دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت ہر سطح پر نوجوانوں کو سن رہی ہے۔ یہ پہلی حکومت ہے جس کے دور میں نوجوانوں کی بہبود کے لیے حقیقی معنوں میں ہواؤں کا رخ بدلا گیا ہے۔ رانا مشہود نے سرفراز بگٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں چھ مرتبہ کوئٹہ آیا ہوں، مگر اس بار میں نے تبدیلی کی وہ ہوائیں محسوس کی ہیں۔ جو نوجوانوں کے اعتماد کی علامت ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں نوجوانوں کی شمولیت اور انگیجمنٹ قابل تعریف ہے اور ان کے اقدامات بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے نوجوانوں کے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ فلسطین سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ فلسطین سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز

استبول(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استنبول میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے مابین سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جبکہ فلسطین کے مسئلے پر مشترکہ موقف جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دفتر خاریہ کے مطابق یہ ملاقات غزہ کے معاملے پر عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں شرکت کے لیے اسحاق ڈار آج استنبول پہنچے تھے، دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا اور اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار کی استنبول آمد پر انہیں ترک وزارت خارجہ کے پروٹوکول ڈی جی احمد جمیل میروغلو سمیت پاکستانی سفارت کاروں نے خوش آمدید کہا۔علاوہ ازیں اجلاس میں ترکیہ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، قطر، پاکستان، سعودی عرب اور اردن کے وزرائے خارجہ شریک ہیں، وہی ممالک جو رواں سال 23 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں شریک تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام این ایف سی فارمولے پر وفاق کے اختیارات میں اضافہ کی تجویز،27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سب نیوز پر چیئرمین سی ڈی اے کا آذربائجان کے وفد اور متعلقہ افسران کے ہمراہ آسان خدمت مرکزبلڈنگ جی نائن کا دورہ صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطا اللہ تارڑ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں ترمیم مسئلہ نہیں، بلدیاتی نظام سمیت کئی اقدامات پر عملدرآمد چاہتے ہیں،خالد مقبول
  • کراچی گارڈن سے اغوا 2 نوجوانوں کو بلوچستان سے بازیاب کرالیا گیا
  • سندھ میں ایسا نظام بنا رہے ہیں جہاں نوجوانوں  کو کامیابی کیلیے صوبہ نہ چھوڑنا پڑے، وزیراعلیٰ
  • وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نرسنگ کالجز کے قیام سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی چلتن گھی مل سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان اور ترکیہ مل کر کام جاری رکھیں گے
  • اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ فلسطین سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی چلتن گھی مل کیخلاف اقدامات کی ہدایات
  • لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ