پاکستان کے میدانی علاقوں  کے دھند کا غلاف اوڑھنے  کے باعث ٹرینیں لیٹ  ہو گئیں، سڑکوں پر اور موٹر ویز پر ٹریفک سست ہو گیا ، دھند نے کم از کم ایک جگہ پر موٹر وے بند بھی کروا دی۔پاکستان  کے میدانی علاقوں میں دھند  ّاور سموگ) کا غبار آمد و رفت میں رکاوٹ بن گیا۔

 دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی ابتدا ہو گئی۔ موٹر ویز اور سڑکوں پر  ٹریفک بھی سست ہو گیا۔ خدشہ ہے کہ  دھند کے باعث آمد و رفت مین جس دشواری کی ابتدا ہوئی ہے وہ کئی ماہ تک جاری رہے گا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

ملتان  سے بتایا جا رہا ہے کہ اپ اور ڈ ڈاؤن ٹریکس پر ٹرینوں کا پہیہ  دھند کی وجہ سے سست روی کا شکار ہونے کی ابتدا ہو گئی ہے۔

 آج پیر کے روز یہ نوٹ کیا گیا کہ  ٹرینیں کئی کئی گھنٹوں تاخیر کے بعد ملتان ریلوے اسٹیشن پر پہنچ رہی تھیں۔

ٹرینوں کی آمد میں بتائے گئے وقت سے کئی گھنٹے  تاخیر ہونے کے سبب مسافر انتظار کی اذیت میں مبتلا دکھائی دیئے۔

ریلوے ٹریک پر دور دور تک دھند کی گرفت کے سبب ٹرینوں کے ڈرائیوروں نے سیفٹی مینوئل پر عمل کرتے ہوئے ٹرینوں کی رفتار کو کنٹرول کرنا شروع کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں آج کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس ملتان تک پہنچتے پہنچتے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔

لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز

 کراچی سے ملتان آنے والی بہاوالدین ذکریا ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر سے ملتان ریلوے سٹیشن پہنچی۔ 

ملتان: کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے  لیٹ ہوئی۔

لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ڈھائی گھنٹے لیٹ ملتان ریلوے سٹیشن پر پہنچی۔

 لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس لاہور سے ملتان آنے تک  4 گھنٹے  لیٹ ہو چکی تھی۔کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس بھی 3 گھنٹے  لیٹ ہوئی۔

لاہور: 4 افراد کی ہلاکت، ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

 راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس  1 گھنٹہ تاخیر سے ملتان پہنچی۔

روالپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار پائی گئیْ۔



Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سے کراچی جانے والی کراچی سے سے ملتان کا شکار ہو گئی

پڑھیں:

کراچی کا انفرااسٹرکچر دیکھ کرہمیشہ انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان

کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔

علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کا انفرااسٹرکچر دیکھ کرہمیشہ انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
  • تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ  
  • انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
  • کراچی: نالہ متاثرین کو حکومت سندھ کی جانب سے پلاٹ فراہمی میں تاخیر، سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ
  • لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
  • لاہور،فرخ آباد کے علاقے میں سیوریج کا جمع پانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
  • قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
  • بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے پنجاب کا فضائی معیار خطرناک حد تک گرا دیا
  • پنجاب، سندھ ، کے پی میں بار کونسلز کے انتخابات آج، تیاریاں مکمل