سٹی42:  پنجاب حکومت نے لاہور رنگ روڈ پر ٹریفک کی نگرانی اور مؤثر انتظام کے لیے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کی منظوری صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے دی ، اُنہوں نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، چیئرمین پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی فیصل فرید اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

 لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر

اجلاس میں منصوبے کے فنی اور انتظامی پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر رنگ روڈ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں قائم کیا جائے گا اور اس منصوبے پر 871 ملین روپے لاگت آئے گی۔ صوبائی وزیر کے مطابق منصوبے کو 4ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں جدید ترین مانیٹرنگ ٹیکنالوجی نصب کی جائے گی، جس میں 42 بڑی اسکرینیں اور 20 تجزیاتی (اینالٹیکل) اسکرینیں شامل ہوں گی۔ اس جدید نظام کے ذریعے لاہور رنگ روڈ پر سفر کرنے والی روزانہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ گاڑیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

 امتحانات سے قبل ہی لاہور بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی

منصوبے کے تحت نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ کو مانیٹر کیا جائے گا بلکہ گاڑیوں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں جیسے اوور اسپیڈنگ، لین ڈسپلن، سگنل توڑنے، اور غلط سمت میں سفر کرنے کے واقعات کو بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ہائی ریزولوشن کیمروں، خودکار نمبر پلیٹ شناختی نظام (ANPR)، اور جدید ڈیٹا اینالیسس سافٹ ویئرز کا استعمال کیا جائے گا۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ لاہور رنگ روڈ پر جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے قیام سے نہ صرف شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ حادثات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو عالمی معیار کی انفراسٹرکچر اور سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام ٹریفک پولیس، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، اور رنگ روڈ اتھارٹی کے درمیان مؤثر رابطے کو یقینی بنائے گا، جس سے حادثات کی فوری اطلاع اور ہنگامی کارروائی ممکن ہوگی۔ صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ منصوبے کی تعمیراتی رفتار تیز کی جائے اور مقررہ مدت میں اسے مکمل کیا جائے تاکہ لاہور رنگ روڈ کو ملک کی جدید ترین اسمارٹ ہائی وے میں تبدیل کیا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 کمانڈ اینڈ کنٹرول لاہور رنگ روڈ کیا جائے گا

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا