City 42:
2025-12-13@12:48:44 GMT

 بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک: کراچی میں بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اب بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے پر 20ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس فوری طور پر بنوائیں یا تجدید کروائیں، کیونکہ آئندہ کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں مہم تیز کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد لائسنس کے بغیر سڑکوں پر نکلتی ہے، جس کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب ایسے تمام افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ پیر محمد شاہ نے واضح کیا کہ تمام چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے لیے اسپیڈ لمٹ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، اور اس سے تجاوز کرنے والے ڈرائیورز کو اوور اسپیڈنگ کا چالان کیا جائے گا۔

 لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس شہر میں نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے جدید نظام متعارف کرا چکی ہے، جس کے تحت اب فیس لیس ای چالان سسٹم کے ذریعے خلاف ورزیاں خودکار طریقے سے ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ اس نظام کے پہلے دن ہی صرف چھ گھنٹوں میں 2 ہزار 662 چالان جاری کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے رہی۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے جن کی تعداد 1,535 رہی، جبکہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507 چالان ہوئے۔ اس کے علاوہ اوور اسپیڈنگ پر 419، ریڈ سگنل توڑنے پر 166 اور لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 چالان جاری کیے گئے۔

 امتحانات سے قبل ہی لاہور بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی

پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم میں تکنیکی بہتری کا عمل جاری ہے تاکہ خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو فوری نوٹس بھیجا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ای چالان باقاعدگی سے چیک کریں اور جرمانے کی رقم وقت پر جمع کروائیں، بصورت دیگر ان کے لائسنس معطل یا گاڑیاں ضبط کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیس لیس چالان سسٹم کے ذریعے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے درمیان براہ راست رابطہ کم ہو جائے گا جس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور رشوت ستانی کے امکانات بھی ختم ہوں گے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ رکھیں۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل شہریوں کو انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

ٹنڈو الہیار میں میں ای ٹکٹنگ اورای چالان کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-2-7
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفٰی لغاری کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں جدید ای ٹکٹنگ اور ای چالان سسٹم کے نفاذ کا آغاز کر دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ نیا نظام شفافیت، قانون پر عملدرآمد اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں اب جرمانے ڈیجیٹل طریقے سے جاری ہوں گے، جس سے نہ صرف محکمہ جاتی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ کرپشن اور بے ضابطگی کے امکانات میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔ شہریوں کو چالان کی کاپی، جرمانے کی تفصیلات اور ادائیگی کے طریقہ کار تک آن لائن رسائی فراہم کی جائے گی، جس سے عوام کا وقت بچے گا، ٹریفک نظام بہتر ہوگا اور قانون پر مکمل عملدرآمد ممکن ہو سکے گا۔ڈپٹی کمشنر نور مصطفٰی لغاری نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ اس نظام کی کامیابی کے لئے عوامی آگاہی مہم بھی چلائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جدیدیت کی جانب قدم بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ہنڈا موٹر سائیکل بلا سود اقساط پر کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
  • پولیس موٹرسائیکل نہ ڈھونڈ سکی، شہری کو چالان پر چالان ملنے لگے
  • چوری شدہ موٹر سائیکل لاپتہ، مگر پھر بھی ای چالان حاضر
  • رائیونڈ میں شہری کو چوری شدہ موٹر سائیکل کے ای چالان موصول
  • لاہور: موٹر سائیکلیں قسطوں پر فروخت کرنیوالے دکاندار پر 23 لاکھ روپے کے چالان
  • لاہور:ٹریفک خلاف ورزیوں پر دلچسپ کارروائیاں، پیدل چلنے پر گرفتاری، ایک ہی شہری پر لاکھوں روپے جرمانہ
  • ٹنڈوجام ،ای چالان سے تنگ شہریوں نے سفر کم کردیا
  • ٹنڈو الہیار میں میں ای ٹکٹنگ اورای چالان کا آغاز
  • کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی ٹریفک نے ایک روز میں 3 جانیں لے لیں
  • کالے شیشوں پر 6 ماہ قید، 50 ہزار روپے جرمانہ، موٹر وہیکل آرڈیننس پنجاب اسمبلی میں پیش