لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے 2 الگ مگر اہم واقعات نے دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا کردی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی جیولری مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلو سونا غائب، مقدمہ درج

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جانب رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنے والے شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تو دوسری جانب قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے شخص کے نام پر 2 ہزار سے زائد ٹریفک چالان جمع ہو کر کل جرمانہ 23 لاکھ روپے سے بڑھ گیا۔

رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں اس شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس نے نواز شریف انڈر پاس کے قریب رنگ روڈ کو پیدل عبور کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالا بلکہ اپنی اور دیگر افراد کی جان کو بھی خطرے میں ڈالا۔ پولیس نے واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایک ہی شخص کے نام پر 23 لاکھ روپے سے زائد جرمانے

دوسری جانب لاہور میں موٹرسائیکلیں قسطوں پر فروخت کرنے والے ایک شہری کے نام پر غیر معمولی تعداد میں ٹریفک چالان سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ، جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کر دیے

سیف سٹی حکام کے مطابق مذکورہ شخص کے نام پر 500 موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں۔

اب تک ان گاڑیوں کے خلاف 2071 چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس طرح مجموعی جرمانہ 23 لاکھ روپے سے زائد بنتا ہے۔

موٹرسائیکلیں خریدنے والے افراد نے یا تو مکمل رقم ادا نہیں کی یا گاڑیاں ابھی تک اپنی ملکیت میں منتقل نہیں کرائیں جس کے باعث تمام چالان تاحال فروخت کنندہ کے نام پر ہی جاری ہو رہے ہیں۔

ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کا چیلنج بڑھ گیا

یہ دونوں واقعات لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ان کے انتظامی اثرات کی شدت کو نمایاں کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں بسنت کا 3 روزہ تہوار 6 سے 8 فروری 2026 تک منعقد ہوگا، عظمیٰ بخاری کی تصدیق

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جانب شہری رویوں میں بہتری کی ضرورت ہے تو دوسری جانب رجسٹریشن کے نظام اور تنبیہی اقدامات کو بھی مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایک شخص پر لاکھوں کا جرمانہ پیدل چلنے پر گرفتاری ٹریفک چالان لاہور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایک شخص پر لاکھوں کا جرمانہ پیدل چلنے پر گرفتاری ٹریفک چالان لاہور لاہور میں کے نام پر

پڑھیں:

لاہور: موٹر سائیکلیں قسطوں پر فروخت کرنیوالے دکاندار پر 23 لاکھ روپے کے چالان

—فائل فوٹو 

لاہور میں ایک دکاندار کو قسطوں پر موٹر سائیکلیں دینے کا کاروبار مہنگا پڑ گیا، قسطوں پر دی گئی موٹر سائیکلوں کے 23 لاکھ روپے کے ٹریفک چالان نکل آئے۔

سیف سٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں قسطوں کا کاروبار کرنے والے صادق خان کے نام پر 500 موٹر سائیکلز رجسٹرڈ ہیں، جنہیں سیف سٹی کی جانب سے 2 ہزار 71 چالان بھجوائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قسطوں پر موٹر سائیکلیں دینے والا صادق خان گڑھی شاہو کا رہائشی ہے، کیمپس پل پر ٹریفک وارڈن نے اس کے نام رجسٹرڈ موٹر سائیکل روکی تو اس کے 12 ہزار روپے کے ای چالان نکل آئے۔

مزید تحقیق پر پتہ چلا کہ دکاندار کے نام رجسٹرڈ 500 موٹر سائیکلوں کے 23 لاکھ روپے سے زائد رقم کے چالان ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج‘ ملزم گرفتار
  • لاہور: موٹر سائیکلیں قسطوں پر فروخت کرنیوالے دکاندار پر 23 لاکھ روپے کے چالان
  • قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے شہری کے نام 23 لاکھ سے زائد کے ٹریفک چلان جاری
  • قسطوں کا کاروبار مہنگا پڑ گیا—500 بائیکس اور ہزاروں چالان ایک ہی شہری کے نام!
  • لاہور، پیدل رنگ روڈ عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج
  • لاہورمیں رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج
  • رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج
  • کراچی : فضا سے ای چالان کا آغاز، ڈرون سے نگرانی ہوگی
  • پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس پیش، خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی فہرست سامنے آگئی