Nawaiwaqt:
2025-12-11@23:07:29 GMT

کراچی : فضا سے ای چالان کا آغاز، ڈرون سے نگرانی ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

کراچی : فضا سے ای چالان کا آغاز، ڈرون سے نگرانی ہوگی

کراچی میں شہریوں کے لیے ٹریفک نظم و ضبط کے قیام کے لیے پاکستان میں پہلی بار فضائی ای چالان نظام متعارف کر دیا گیا۔کراچی میں ٹریفک حکام نے شہری سہولت اور قوانین کی بہتر تعمیل کے لیے ڈرون کے ذریعے ای چالان نظام شروع کر دیا ہے۔ صدر کے مختلف علاقوں میں خفیہ گشت کرنے والے ڈرونز نے پہلی کارروائی میں زیب النساء اسٹریٹ پر دو گاڑیوں کو پکڑا، جن پر 10،000 روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق اگر جرمانہ 14 روز کے اندر ادا کیا گیا تو گاڑی کے مالک کو 50 فیصد رعایت ملے گی۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ خصوصی ٹیم ڈرون کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں کی نگرانی کرے گی اور جان بوجھ کر غلط پارکنگ کرنے والے شہریوں کو فوری ای چالان جاری کیا جائے گا۔یہ اقدام کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے اور شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، صرف کیمروں پر انحصار کرنے کے بجائے ڈرون کی مدد سے فوری کارروائی ممکن ہوگی اور شہری اب مزید ہوشیار رہیں گے۔ای چالان کے نظام سے نہ صرف جرمانے فوری وصول ہوں گے بلکہ شہری بھی قانون کی خلاف ورزی سے پہلے خبردار ہو جائیں گے.

جس سے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ اور پارکنگ کے نظم و ضبط میں واضح بہتری آئے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں ٹریفک کے لیے

پڑھیں:

کراچی کے بعد ایک اور شہر میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ای چالان سے متعلق ڈی آئی جی حیدرآباد اور کمشنر حیدرآباد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سمیت ڈویژن کے تین اضلاع میں ای چالان شروع کررہے ہیں۔طارق دھاریجو نے کہا کہ پہلے مرحلے میں حیدرآباد کی مختلف شاہراہوں پر 72 کیمرے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آٹوبھان روڈ، جامشورو روڈ، وادھو روڈ اور قاسم آباد میں ای چالان شرعع ہوگا، شہر میں تین شاہراہوں پر تین نئے سگنلز بھی لگا رہے ہیں۔ کراچی ایک ماہ کے دوران 93 ہزار سے زائد کے ای چالان، کروڑوں کے جرمانے واضح رہے کہ نومبر میں کراچی میں ٹریفک پولیس نے شہر میں ایک ماہ کے دوران کیے گئے ای چالانز کی تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا گزشتہ ماہ مجموعی طور پر تیرا نوے ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی تھیں۔ اس خلاف ورزی پر 57 ہزار 541 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر 57 کروڑ 54 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • سندھ میں ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • کراچی : پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغاز
  • کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • کراچی کے بعد ایک اور شہر میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • حیدرآباد میں بھی ای چالان نظام شروع کرنے کا فیصلہ
  • ٹریفک پولیس نے شہر میںخوف کی فضا پیداکردی ہے
  • کراچی کے بعد ای چالان کادائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ