سندھ میں ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
کراچی:سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان کی پی پی پی شبعہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور سے ملاقات ہوئی جس میں فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو بہتر اور شفاف سہولیات فراہم کی جائے گی۔
https://dailymumtaz.
ملاقات میں صوبائی وزیر نے محترمہ فریال تالپور کو غیر معیاری خوراک کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کی حالیہ کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے محترمہ فریال تالپور کو محکمے میں ویٹ اسٹاک پالیسی پر بھی تفصیلی بریفینگ دی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
ٹریفک پولیس نے شہر میںخوف کی فضا پیداکردی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-11-8
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ،جنرل سیکرٹری یاسرکھاراایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ٹریفک پولیس نے شہر میںخوف کی فضا پیداکردی ہے ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کئے گئے بھاری جرمانوں کی پالیسی عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے۔ ٹریفک نظام کی بہتری کے نام پر عوام پر دہشت مسلط کی جا رہی ہے۔ حکومت کا مقصد ٹریفک اصلاحات نہیں بلکہ خزانے بھرنا ہے،۔ ٹریفک وارڈنزسارادن ناکے لگا کر عوام کو ہراساں کررہے ہیں،ٹریفک وارڈنزکو جرمانے پورے کرنے کا ٹارگٹ دینا قانون کو کاروبار بنا دینے کے مترادف ہے۔ہراہلکار کوروازانہ تیس چالان کا ٹارگٹ دیناصوبائی حکومت کی عوام دشمنی ہے۔انہوںنے کہاکہ شہریوںکی طرف سے ٹریفک قوانین کی پابندی اور نظم و ضبط ضروری ہے مگر سزا کا بوجھ عوام کی قوتِ خرید کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ عوام کے مسائل میںاضافہ نہ ہو۔موجودہ معاشی حالات میں اس قدر بھاری چالان عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک اہلکاروںنے سارا دن شہر میں چلنے والی بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی بجائے سارا زور صوبائی حکومت طرف سے ملنے والے مطلوبہ ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے شہریوں کے بلاوجہ چالان کرنے شروع کر رکھے ہیں۔ پنجاب حکومت نے اپنے خسارے کا سارا بوجھ شہریوں پر ڈال دیا ہے جس کے نتیجہ میں ہر چوک میں کھڑے وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے چالان پر چالان کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے صوبائی حکومت سے مجوزہ جرمانوںکی شرح واپس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے ٹریفک آگاہی مہمات کو فروغ دیا جائے تاکہ جرمانوں کے بجائے عوامی شعور کے ذریعے بہتری لائی جا سکے۔