کراچی : ای چالان کا نیا مرحلہ,اگلا ہدف کون سا شعبہ؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک: کراچی میں ٹریفک میں ای چالان کے نفاذ کے بعد سندھ حکومت نے ایک اور شعبے میں بھی ای چالان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ حکومت نے سب سے پہلے ڈھائی ماہ قبل کراچی میں ای چالان کا آغاز کیا تھا اور اب تک ہزاروں گاڑیوں کے بھاری جرمانے کے چالان گھر بیٹھے وصول کیے جا چکے ہیں۔ کئی طبقے بھاری چالان کی مخالفت بھی کر رہے ہیں۔
تاہم اس مخالفت کے باوجود سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد ایک اور اہم شعبے میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ شعبہ خوراک سے متعلق ہے۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
صوبائی حکومت نے فوڈ اتھارٹی میں آن لائن رجسٹریشن، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالان سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں سندھ کے وزیر خوراک محبوب الزماں نے محکمہ خواتین کی پی پی کی صدر فریال تالپور سے ملاقات کی اور انہیں فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن اور محکمہ میں ویٹ اسٹاک پالیسی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر خوراک نے فریال تالپور کو غیر معیاری خوراک کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے بعد عوام کو بہتر اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شرجیل میمن کا خواتین کیلیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا حکم
کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خواتین کے لیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے بھر میں جاری اور آئندہ شروع ہونے والے ٹرانسپورٹ اور موبیلیٹی منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت بڑی تعداد میں خواتین کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جائے گی، پنک اسکوٹیز کی سہولت سے خواتین کی آمد و رفت میں آسانی اور خودمختاری کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئی الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، جو جلد شہر کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ خیرپور، شکارپور اور حیدرآباد کے چار نئے روٹس پر سروے مکمل کر لیا گیا ہے، ان روٹس پر جلد بسیں چلائی جائیں گی۔ تمام نئے روٹس رواں ماہ ہی فعال کر دیے جائیں گے تاکہ ان اضلاع کے شہری بھی جدید سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر مزید ڈبل ڈیکر بسوں کو شامل کیا جائے تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔ سندھ حکومت جدید، ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ ای وی بسیں، ای وی اسکوٹیز، ڈبل ڈیکر بسیں اور ای وی ٹیکسی سروس کراچی اور دیگر شہروں کو ایک نئے دور میں داخل کریں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے براہ راست عوامی سہولت سے جڑے ہوئے ہیں، ان کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔