ڈاکٹر سہیل سلیم پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو مقرر
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
ڈاکٹر سہیل سلیم کو پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل کے سابق سربراہ کی پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے سی ای او کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل نے بطور سی ای او تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے کھیلوں کو ڈوپ فری بنانے کی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو ڈوپ فری ملک بنانے کی کوشش کروں گا۔
ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ اینٹی ڈوپنگ بورڈ بننے کے بعد اب ہر کھلاڑی کو قواعد کے تحت ڈوپ ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی تمام گیمز میں ڈوپنگ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ پاکستان میں ہونے والی تمام کھیلوں میں ڈوپنگ پر زیر و ٹالرنس پالیسی ہوگی۔
ڈاکٹر سہیل سلیم نے مزید کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سمیت سب کو ساتھ لےکر چلنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اینٹی ڈوپنگ بورڈ ڈاکٹر سہیل سلیم
پڑھیں:
گیپکو کے سابق چیف انجینئر انتقال کرگئے
سٹی 42: گیپکو کے سابق چیف انجینئرزاہد سلیم انتقال کر گئے
سابق چیف انجینئر زاہد سلیم کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا ۔
زاہد سلیم کی نماز جنازہ کا اعلان ان کے بھائی کی وطن واپسی کےبعد کیا جائے گا۔