Express News:
2025-12-09@06:27:53 GMT

رواں سیزن کینو کی برآمدات کے لیے تین لاکھ ٹن کا ہدف مقرر

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

کراچی:

پاکستان سے رواں سیزن کینو کی برآمدات کا آغاز ہوگیا ہے، آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے رواں سیزن کے لیے تین لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے پورا ہونے پر 110 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔

یکم دسمبر سے اب تک 6 ہزار ٹن کینو مشرق وسطیٰ، سری لنکا اور فلپائن بھیجا جا چکا ہے۔

گزشتہ سیزن میں پاکستان سے ڈھائی لاکھ ٹن کینو برآمد کیا گیا تھا، جس سے 95 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ وحید احمد کے مطابق اس سال کینو کی بمپر کراپ ہوئی ہے اور مجموعی پیداوار 27 لاکھ ٹن تک رہنے کا امکان ہے، جو گزشتہ سال 17 لاکھ ٹن تھی۔ تاہم پیداوار میں نمایاں اضافے کے باوجود پاکستانی کینو کی برآمدات اب بھی پانچ سال قبل کی 5.

5 لاکھ ٹن کی سطح سے 50 فیصد کم ہیں۔

ان کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ کینو کی کاشت میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا فقدان اور ماحول کے بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ نئی ورائٹی متعارف نہ کرانا ہے۔

وحید احمد کا کہنا ہے کہ پی ایف وی اے نے حکومت کو کینو کی برآمدات بڑھانے کے لیے قلیل، وسط اور طویل المدتی منصوبہ فراہم کیا ہے، جس پر عمل درآمد کی صورت میں اگلے پانچ سال میں نئی ورائٹیز متعارف کروا کر برآمدات کو 400 ملین ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مصر، امریکا، مراکش اور چین سے نئی ورائٹیز حاصل کر کے پاکستان میں کاشت کرنا ہوگی، جبکہ کم پانی استعمال کرنے والی لیمن، گریپ فروٹ، اورنج اور مینڈرین جیسی اقسام کو ترجیح دینا ہوگی، جن کی عالمی منڈیوں میں طلب بھی موجود ہے۔

ان کے مطابق افغانستان سے تجارت بند ہونے کے باعث وسط ایشیائی ریاستوں اور روس تک زمینی راستے سے کینو کی برآمدات میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ایران کے ذریعے متبادل راستہ طویل اور مہنگا ثابت ہو رہا ہے۔ سیزن کے آغاز پر ہی ایران کے راستے فریٹ میں 100 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، جب کہ لاجسٹکس کے مسائل بھی درپیش ہیں۔

وحید احمد نے کینو کی برآمدات بڑھانے کے لیے قومی سطح پر حکمتِ عملی اپنانے، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے اور پانی کی قلت کے پیش نظر جدید آبپاشی طریقوں پر منتقل ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کینو کی برآمدات لاکھ ٹن کے لیے

پڑھیں:

دسمبر کے آخر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں

ویب ڈیسک: ملک بھر کے شہری رواں مہینے کے آخر میں ایک ساتھ  4چُھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ 

 25 دسمبر بروز جمعرات ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش اور کرسمس منایا جائے گا، اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔ 26 دسمبر بروز جمعہ بھی پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل مقرر کی گئی ہے جو کمیونٹی کی خصوصی مذہبی اور روایتی سرگرمیوں کے لیے دی جا رہی ہے۔ 

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر شہری ایک ساتھ 4 چھٹیاں انجوائے کر سکیں گے۔ 

واضح رہے وفاقی حکومت نے رواں سال کے آغاز میں 2025 کا سالانہ تعطیلاتی کیلنڈر جاری کیا تھا جس میں قومی اور مذہبی اہمیت کے تمام ایام کی تفصیلات شامل تھیں، اسی کیلنڈر کے تحت 25 دسمبر کی ملک گیر تعطیل اور 26 دسمبر کی مسیحی برادری کے لیے مخصوص چھٹی پہلے ہی طے کر دی گئی تھیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں ٹریفک قوانین سخت ہونے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ
  • دسمبر کے آخر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں
  • رواں سال کی آخری ملک گیر پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر شروع ہوگی
  • ریاض سیزن میں جاری پاکستانی ویک بھرپور کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر
  • بلیک ہیٹ مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ 2025 میں پاکستان کی شاندار نمائندگی
  • پاکستان کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا
  • رواں سال آئی ٹی خدمات کی برآمدات 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان: وزیر خزانہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، رواں ہفتے 408 پوائنٹس کا اضافہ
  • ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں سات افریقی بولرز کی شمولیت