آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک اہم مالی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کے دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرام کے پہلے جائزے کی منظوری دے دی ہے۔
آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان منظوریوں کے بعد پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر کی قسط مل سکے گی، جبکہ 20 کروڑ ڈالر تک اضافی رسائی بھی حاصل ہو جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں برس آنے والے تباہ کن سیلاب کے باوجود حکومت پاکستان نے مضبوط معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں مالی اور بیرونی شعبوں میں استحکام برقرار رہا۔
آئی ایم ایف نے اپنی پالیسی ترجیحات میں میکرو اکنامک استحکام، پبلک فنانس اصلاحات اور مسابقت میں اضافہ کو بنیادی نکات قرار دیا ہے۔
ادارے کے مطابق پاکستان میں پیداواری صلاحیت بڑھانے، سماجی تحفظ کو مضبوط کرنے، ہیومن کیپیٹل ڈیولپمنٹ اور سرکاری اداروں میں اصلاحات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
توانائی کے شعبے کی پائیداری، عوامی خدمات کی بہتری اور اصلاحاتی عمل کی تسلسل کو بھی آئی ایم ایف نے ضروری قرار دیا ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان کے لیے فوری ماحولیاتی اقدامات کی اہمیت واضح کر دی ہے، اور حکومت ماحولیاتی لچک بڑھانے کے لیے اصلاحات پر پیش رفت کر رہی ہے جس میں آئی ایم ایف کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت معاونت شامل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔