معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر قرضہ کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی منظوری دیدی۔ آئی ایم ایف نے جاری قرض پروگرام پر عملدرآمد کو مضبوط قرار دے دیا حکومت نے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایک ارب 29 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سات ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مدد میں ایک ارب ڈالر سے زائد ملیں گے۔ 1.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ارب ڈالر
پڑھیں:
علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔