بانی پی ٹی آئی بانی ایم کیوایم کے راستے پرتیزی سےگامزن ہیں، وہ جلد اپنے انجام کو پالیں گے، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے ہم نے گوجرانوالہ میں جلسہ کیاتھا، نوازشریف نے ادارے کےخلاف کوئی لفظ نہیں بولا تھا، نوازشریف نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی حکومت تباہی لائی،ذمہ داری قمرباجوہ پرہے، بانی پی ٹی آئی کے وقت کی اسٹیبلشمنٹ ان کےساتھ تھی، بانی پی ٹی آئی کے پروجیکٹ کو لایا گیا تھا،
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سےجھگڑا اس لیے ہوا کہ مخالفین کو نہیں چھوڑنا، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہے تھے کہ مخالفین کو مارو،اس بات پر جھگڑا ہوا، بانی پی ٹی آئی ذہنی مریض ہمیں کہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کرے تاکہ وہ ان کا ساتھ دیں، بانی ایم کیوایم نے جس دن پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا اس کےبعد وہ کہاں گئے؟
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی
ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نےعظمیٰ خان کو کہا آپ نے یہ لفظ استعمال کرناہے، پی ٹی آئی کے85فیصد بانی تحریک انصاف کے ایجنڈے کے ساتھ نہیں، بھارت جو پروپیگنڈا کر رہا ہے وہی پی ٹی آئی کر رہی ہے ، بانی پی ٹی آئی جو سیاست کرنا چاہتےہیں وہ نہیں ہوسکتی،وہ سیاست کوجہاں لے جانا چاہتے ہیں پارٹی ان کے ساتھ نہیں چلے گی، بانی پی ٹی آئی بانی ایم کیوایم کے راستے پرتیزی سےگامزن ہیں، وہ جلد اپنے انجام کو پالیں گے، بانی پی ٹی آئی جو سیاست کرنا چاہتےہیں وہ نہیں ہوسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اوراڈیالہ تحریک انصاف الگ الگ جماعتیں ہوں گی، 10سے 15 فیصد لوگ اڈیالہ تحریک انصاف کے ساتھ چلےجائیں گے، باقی اکثریت اس بیانیے کےساتھ نہیں چلے گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی لندن میں برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق گفتگو
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی تحریک انصاف
پڑھیں:
کل ہونے والی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی: پی ٹی آئی رہنما
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کل ہونے والی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہمیں ایک دوسرے کو اسپیس دینا ہو گی، حالات یہی رہے تو جمہوریت کو نقصان ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قیادت جیل میں ہے، ملاقاتوں پر پابندی ہے، حالات یہی رہے تو جمہوریت تباہ ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں: علی محمد خان پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، اب بات چیت کی گنجائش نہیں، عطا تارڑسلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں، تحریکِ انصاف مکالمہ چاہتی ہے، 9 مئی کے بعد چادر اور چاردیواری پامال کی گئی، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ مسترد لوگ کہتے ہیں کہ ملاقات نہیں ہو گی۔