وزیراعظم کا ڈاکٹروردا کے قتل کا نوٹس، آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نے ڈاکٹر وردا قتل کیس کا نوٹس لے لیا، آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے واقعہ پر دلی غم کا اظہار کیا، اہلخانہ کو قانونی تعاون کی یقین دہانی کرا دی، پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق ڈاکٹر وردا کے گھر گئیں، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق نے میڈیا ٹاک میں کہا ڈاکر وردا کے قاتلوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے، ہزارہ کی بیٹی کو انصاف دلا کر رہیں گے، ڈاکٹر وردا کیس میں کوتاہی ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔
افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے،پاکستان
واضح رہے کہ کے پی حکومت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور ان کے تمام مطالبات بھی مان لئے گئے ہیں، ڈاکٹر وردا کے والد کی درخواست پر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈاکٹر وردا وردا کے
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔