بین الاقوامی یومِ رضاکار پر پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کا دن اُن تمام افراد کے نام ہے جو انسانیت کے لیے اپنا وقت، طاقت اور صلاحیتیں وقف کرتے ہیں، سندھ کے عظیم عبدالستار ایدھی پوری دنیا کے رضاکاروں کے لیے روشن مثال ہیں جنہوں نے انسانیت کی خدمت کا بے مثال نمونہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بین الاقوامی یومِ رضاکار کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رضاکار معاشرے کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ہر رضاکار کی خدمت قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کے لیے کیا جانے والا ہر تعاون انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کا دن دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کرنے والوں کے عالمی اعتراف کا دن ہے، رضاکاری ایک بین النسلی سلسلہ ہے جو نسلوں کو جوڑتا اور معاشرتی ہم آہنگی کو مضبوط بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت رضاکارانہ خدمات کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور پائیدار ترقی کے لیے رضاکاروں کے کردار کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ایک باشعور اور بہترین سماج کی علامت ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کا دن اُن تمام افراد کے نام ہے جو انسانیت کے لیے اپنا وقت، طاقت اور صلاحیتیں وقف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عظیم عبدالستار ایدھی پوری دنیا کے رضاکاروں کے لیے روشن مثال ہیں جنہوں نے انسانیت کی خدمت کا بے مثال نمونہ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہر سال 5 دسمبر کو دنیا بھر میں رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے، جب کہ نیا سال 2026ء عالمی طور پر پائیدار ترقی کے لیے رضاکاروں کا سال قرار دیا گیا ہے، جو رضاکارانہ خدمات کی اہمیت کا عالمی اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں رضاکاروں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اس لیے ہر شہری کو چاہیے کہ وہ رضاکاری کی مضبوط روایت کا حصہ بنے اور معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انسانیت کی خدمت انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

نیپا حادثے پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب

کراچی:

نیپا پر بچے کی گٹر میں گر کر ہلاکت کے معاملے پر سندھ حکومت ایکشن میں آ گئی، ابتدائی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق معاملے پر آج  وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں واقعہ سے متعلق محرکات پر بات ہوگی، اجلاس میں اس واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی بھی قائم کی جائے گی جو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی۔

 اجلاس میں میئر کراچی سمیت کمشنر کراچی، ڈی سی ایسٹ، واٹر کارپوریشن حکام، کے ایم سی حکام، ٹاؤن انتظامیہ اور دیگر افسران شریک ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا گھوٹکی–کندھ کوٹ پل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ سندھ کا این ایف سی اجلاس پر اظہار اطمینان
  • کراچی پر کون قابض، کون خدمت گار؟ حقائق بولنے لگے
  • گٹر میں گر کر بچے کی وفات؛ تمام اعلیٰ افسروں کو سخت سزا مل گئی، حیران کن پیش رفت
  • خصوصی افراد کیلئے رکاوٹوں سے پاک معاشرہ مشترکہ ذمہ داری، مراد علی شاہ
  • خصوصی افراد کے لیے رکاوٹوں سے پاک معاشرہ بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے، مراد علی شاہ
  • کراچی، نیپا حادثے پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس طلب
  • سعودی امدادی مرکز کی عالمی انسانیت دوست خدمات سے ہزاروں افراد مستفید
  • نیپا حادثے پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب