نیپا حادثے پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
کراچی:
نیپا پر بچے کی گٹر میں گر کر ہلاکت کے معاملے پر سندھ حکومت ایکشن میں آ گئی، ابتدائی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق معاملے پر آج وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں واقعہ سے متعلق محرکات پر بات ہوگی، اجلاس میں اس واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی بھی قائم کی جائے گی جو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی۔
اجلاس میں میئر کراچی سمیت کمشنر کراچی، ڈی سی ایسٹ، واٹر کارپوریشن حکام، کے ایم سی حکام، ٹاؤن انتظامیہ اور دیگر افسران شریک ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گورنر راج کی بحث وزیرِاعلیٰ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے، شیخ وقاص اکرم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق چہ مگوئیاں کوئی نئی بات نہیں، علی امین گنڈاپور کے منصب چھوڑنے سے قبل بھی اسی نوعیت کی گفتگو ہوتی رہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر کسی مخصوص ایجنڈے کے تحت اس معاملے کو ہوا دی جا رہی ہے تاکہ وزیراعلیٰ کو مرعوب کیا جا سکے۔
پی ٹی آئی رہنما کے مطابق اگر وزیراعلیٰ کے خلاف منشیات یا دیگر نوعیت کے الزامات کے ثبوت موجود ہیں تو انہیں عوام کے سامنے لایا جائے اور الزامات ثابت کیے جائیں ، ورنہ وزیراعلیٰ کو ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کرنا چاہیے۔
شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ کسی سیاسی جماعت کے مینڈیٹ کو چھیننے کی کوششیں مناسب نہیں، اور اگر کوئی ایسا اقدام کرنا چاہتا ہے تو کر کے دیکھ لے۔