کراچی میں سردی بڑھ گئی؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم کی پیش گوئی بھی جاری کردی ہے۔
شہر قائد میں موسم مزید سرد ہونا شروع ہوگیا ہے، جب کہ آج سرکاری ویڈر اسٹیشن اولڈ ایئرپورٹ پر کم سے کم پارہ 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر نصب ویڈر اسٹیشن نے 8.
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جب کہ کل کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح کے وقت ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں مختلف سمتوں سے 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 10 سے 50 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ آئندہ 24 گھنٹوں ریکارڈ کی
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی ملک میں شدید سردی کی پیش گوئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-01-3
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، خانیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، کوٹ ادو اور بہاولپور میں دھند اور اسموگ کی صورتحال پیش آ سکتی ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع، گلگت بلتستان اور کشمیر میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ، پشاور، صوابی، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور ان کے گردونواح میں کچھ مقامات پر دھند کا سامنا ہو سکتا ہے۔ موسم کی شدت کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔