ایران کے تاریخی شہر شیراز میں منعقد ہونے والے 43ویں فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی گئی۔ وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے معروف پاکستانی فلم سازوں کے ہمراہ پاکستان کو مہمان خصوصی کے طور پر پیش کیا۔

مزید پڑھیں: لندن فلم فیسٹیول میں سرپرائز انٹری، بروس اسپرنگسٹین کی اپنی کہانی پر مبنی فلم کی رونمائی

فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کی شرکت

ایران کے تاریخی شہر شیراز میں منعقد ہونے والے 43ویں فجر فلم فیسٹیول میں وفاقی وزیر ثقافت جناب اورنگزیب خان کھچی نے معروف پاکستانی فلم سازوں کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی۔@asifbashirch @KulAalam pic.

twitter.com/oVS58CzaCP

— Media Talk (@mediatalk922) December 3, 2025

اپنے کلیدی خطاب میں وزیر ثقافت نے دونوں ممالک کے درمیان فلموں کی مشترکہ پروڈکشن پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور ایران قریبی ہمسایہ ممالک ہیں جن کے درمیان سماجی، ثقافتی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات مضبوط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینما کسی بھی ملک کی ثقافت اور اقدار کو فروغ دینے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستانی سینما گھروں میں ایرانی فلموں کی نمائش اور ایرانی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد دے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فلمیں ’دیمک‘ اور ’نایاب‘ ایس سی او فلم فیسٹیول 2025 میں نمایاں

فلم فیسٹیول میں 3 پاکستانی فلمیں ’ایکٹر اِن لاء‘، ’عمرو عیار: ایک نئی شروعات‘ اور ’ٹیکسالی گیٹ‘ پہلی بار پیش کی گئی ہیں۔

وزیر ثقافت نے فیسٹیول کے تمام پروگرامز میں پرجوش انداز میں شرکت کی اور پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایرانی سنیما فاؤنڈیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان آنے اور سینما انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی دعوت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اورنگزیب خان کھچی ایران تاریخی شہر شیراز فجر فلم فیسٹیول فلم فیسٹیول وفاقی وزیر ثقافت

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اورنگزیب خان کھچی ایران تاریخی شہر شیراز فجر فلم فیسٹیول فلم فیسٹیول وفاقی وزیر ثقافت فجر فلم فیسٹیول میں وفاقی وزیر ثقافت پاکستانی فلم میں پاکستان پاکستان کی

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ