2025-12-03@04:33:26 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«متروکہ وقف املاک بورڈ»:

    لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ کو حالیہ دنوں میں شدید مالی بحران کا سامنا ہے جو اس وقت پیدا ہوا جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس کی مد میں بورڈ کے متعدد اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 2307 ملین روپے نکال لیے۔ بورڈ حکام کے مطابق یہ کٹوتی اس حد تک بھاری ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی متاثر ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مندروں اور گردواروں کی آرائش، تزئین اور بحالی کے جاری منصوبے بھی رک چکے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ(ای ٹی پی بی) کے چیف کنٹرولراکااونٹس عدیل احمد نے بتایا کہ ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں 1215 ملین روپے کا ٹیکس کلیم  کیا تھا اور بعد...
    جنم دن بابا گورو نانک دیو جی سکھ یاتریوں کی واپسی متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام بابا گورو نانک دیو جی کے556ویں جنم دن کی تقریبا ت جنم دن بابا گورو نانک سکھ یاتریوں کا دورہ پاکستان مکمل بھارت سے 10 روزہ مذہبی یاترا پر آئے 2 ہزار سکھ یاتری آ ج واپس رواپس روانہ ہوں گے واہگہ بارڈر پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق سکھ یاتریوں کو الوداع کریں گے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ سکھ یاتریوں کو رخصت کریں گے سکھ یاتریوں نے حکومتِ پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے شاندار انتظامات پر اظہار اطمینان سکھ یاتری پاکستان میں ہمیں اپنے گھر جیسا پیار اور سکون ملا ہے۔ سکھ یاتری پاکستان میں گوردواروں کو محبت،...
    عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کو متروکہ وقف املاک پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا اور آئندہ سماعت تک کنٹونمنٹ بورڈ کو ٹیکس وصولی سے باز رہنے کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے متروکہ املاک پر کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔ وکیل متروکہ املاک حافظ احسان نے دلائل دیے کہ متروکہ املاک پراپرٹیز وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں، وفاقی حکومت پر کنٹونمنٹ بورڈ...
    لاہور ( سید عدنان فاروق ) ملک بھر میں اربوں روپے کی کمرشل، رہائشی اور زرعی اراضی کا مالک اور آئے روز  لیز شدہ  اور کرائے داروں کے جائیدادوں پر تالے لگانے والے متروکہ وقف املاک بورڈ کے اپنے دفتر میں تالے لگ گئے‘ تفصیلات کے مطابق سکھر میں بورڈ انتظامیہ نے کرائے کی عمارت پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کا دفتر قائم کر رکھا ہے جہاں کے جائیداد کے مالک نے کرایہ کی عدم ادائیگی پر دفتر کے داخلی دروازے پر تالے لگا کر اسے اپنے قبضہ میں لے لیا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سکھر عاشق حسین نے نوائے وقت کو بتایا کہ مالکا ن کے 2لاکھ 64ہزار روپے دینے ہیں ہمارے پاس فنڈز موجود ہیں چونکہ دفتر میں...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) ایف بی آر نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے بنک اکائونٹ منجمد کرکے ٹیکس کی مد میں 94کروڑ روپے وصول کر لئے۔ ایف بی آر نے 94کروڑ روپے سال 2019-20 کے لئے  انکم ٹیکس کی مد میں وصول کئے ہیں۔  2023ء میں ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف بورڈ نے   ایف بی آر  کے فیصلے کے خلاف متعلقہ کمیشن میں  اپیل کر دی جس کے بعد تین رکنی کمیشن  نے گزشتہ ہفتہ عید سے قبل بورڈ کے خلاف فیصلہ دیدیا۔ ٹیکس چھوٹ غلط تھی، بورڈ کو ٹیکس دینا ہو گا۔  جس کے بعد بورڈ کو فوری طور پر اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنا تھی تاہم بروقت اپیل نہ ہونے کے باعث  ایف بی...
۱