بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت سے متعلق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے آگاہ کردیا۔

اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحتیاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کردیا گیا۔

کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے کل جوڈیشل کمپلیکس میں آگاہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل

پڑھیں:

راولپنڈی، اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا 9 گھنٹے سے زائد طویل دھرنا ختم

راولپنڈی:

راولپنڈی اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنوں کا دھرنا 9 گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔ شدید ٹھنڈ کے باوجود بڑی تعداد میں کارکن سڑک پر بیٹھے رہے۔

پولیس اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور قیادت نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں وہ فیکٹری ناکہ سے روانہ ہوگئے۔

مذاکرات کے دوران سینیٹر علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ اور شاہد خٹک بھی موجود رہے جنہوں نے صورتحال کو پرامن طور پر حل کرنے میں کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وفات کی افغانی اور بھارتی افواہ؛ جیل سپرنٹنڈنٹ کی وضاحت آگئی
  • افواہیں مسترد کردیں، اڈیالہ انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار
  • علیمہ خان کی جانب سے اظہار تشویش کے بعد عمران خان  کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ  جیل  حکام کا بیان سامنے آگیا
  • راولپنڈی، اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا 9 گھنٹے سے زائد طویل دھرنا ختم
  • علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق اڈیالہ جیل کی رپورٹ عدالت میں پیش
  • کندھ کوٹ میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
  • جاپان: پائپ پھٹنے کے بعد اوکیناوا جزیرے کے بیشتر حصے میں پانی بند
  • کندھ کوٹ گولہ پھٹنے سے 4 چرواہا بچے جاں بحق