راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ  جیل  حکام کا بیان سامنے آگیا۔اڈیالہ جیل حکام کے مطابق  بانی پی ٹی آئی عمران خان  اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کیے ہوئے22دن گزر چکے ہیں ، کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس حال میں ہیں ۔

بھارت کے بڑے شہر کانپور میں دوسری مرتبہ ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ گونجا، جسٹس (ر) سچر نے کہا صرف بنیادی حقوق کی فراہمی دہشتگردی ختم کر سکتی ہے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی ٹی حکام کا کی صحت

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع، نعرے بازی

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہوگئے جنہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل جانے کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں کی آمد شروع ہوگئی۔ 

علیمہ خان دیگر بہنوں کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر پہنچیں، کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی جس پر پولیس نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے کارکنوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک لیا، پولیس نے بانی کی بہنوں کو گورکھ پور سے آگے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر مزید کارکنان وہاں جمع ہوگئے۔

علیمہ خان کارکنوں کے ہمراہ گورکھ پور سے اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ہوگئیں، کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ علیمہ خان دیگر بہنوں کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھیں جب کہ کارکنوں کا جلوس پیدل گاڑی کے ساتھ روانہ ہوا۔

راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو سڑک کے بائیں جانب پلاٹ میں جانب جانے کی ہدایت کردی۔ کارکنوں نے شدید نعرے لگائے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔ فیکٹری ناکے سے اڈیالہ روڈ مکمل بند ہوگیا، اسکولز کالجز سے گھر جانے والے طالب علموں کی بڑی تعدا رش میں پھنس گئی، سڑک بند ہونے سے مسافر بھی پریشان ہوگئے۔

دریں اثنا راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ہوگیا مگر عمران خان کی بہنوں سمیت کسی بھی رہنماء کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ بیرسٹر گوہر علی خان کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین خان کا دھرنا فیکٹری ناکے پر جاری رہا۔ اس دوران راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ روڈ پر دھرنے کی دوسری طرف سے ٹریفک کی روانی بحال کردی جس پر شہریوں نے پریشانی ختم ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحتیاب ہیں، اڈیالہ جیل حکام
  • افواہیں مسترد کردیں، اڈیالہ انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار
  • علیمہ خان نے پھر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا
  • علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا
  • اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا نیا دھرنا جاری، کارکنوں کی تعداد گھٹنے لگی
  • اڈیالہ جیل، علیمہ خان کا بانی سے ملاقات کیے بغیر جانے سے انکار
  • علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا
  • عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع، نعرے بازی
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے اڈیالہ جیل کی رپورٹ سامنے آ گئی