ہنگو میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 3 پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
علامتی تصویر۔
ہنگو میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خانزیب کے مطابق ہنگو کے شاہو روڈ پر قاضی تالاب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، باپ بیٹا شدید زخمی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں زخمی ڈاکو گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں گھر پر ڈاکوؤں کے حملے کے دوران ایک باپ اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔
چھیپا حکام کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی ہونے والے باپ، بیٹے اور گرفتار ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔