Islam Times:
2026-07-24@04:12:53 GMT

دتہ خیل خودکش حملے کے دو سہولت کار گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

دتہ خیل خودکش حملے کے دو سہولت کار گرفتار

گرفتار دہشتگردوں کی شناخت یارمجان ولد بادشاہ دین اور لطیف اللہ ولد شانہ جان ساکنان دتہ خیل کے نام سے ہوئی جو دہشتگردی، قتل و اقدام قتل کے واقعات میں ملوث اشتہاری مجرمان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تسلسل میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سی ٹی ڈی شمالی وزیرستان کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں دتہ خیل بازار میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے دو سہولتکار گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت یارمجان ولد بادشاہ دین اور لطیف اللہ ولد شانہ جان ساکنان دتہ خیل کے نام سے ہوئی جو دہشتگردی، قتل و اقدام قتل کے واقعات میں ملوث اشتہاری مجرمان ہیں۔

واضح رہے کہ دتہ خیل بازار میں واقع پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش دھماکہ کیا گیا تھا جس میں پولیس کانسٹیبل حکیم خان سمیت سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار بشمول ایک حوالدار اور ایک  شہری شہید ہوگئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کیا گیا تھا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی آپریشن اور ایکشن ٹیمز کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولتکار عوام میں چھپی کالی بھیڑیں ہیں جن کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دتہ خیل

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار