سافکو مائیکر وفنانس کمپنی کو انٹرنیشنل ریٹیل بینکنگ ایوارڈ سے نوازا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-29
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سافکو مائیکرو فنانس کمپنی کو’’اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس پر بین الاقوامی کانفرنس‘‘کے دوران 11ویں انٹرنیشنل ریٹیل بینکنگ ایوارڈز (ابرا) 2025ء سے نوازا گیا ہے۔ سافکو کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اعزاز سافکو کے ‘یقین اسلامک فنانس’ کو اخلاقی اور اصولی قرضے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو توڑنے اور پاکستان بھر میں غریب اور مالی طور پر محروم کمیونٹیز کے لیے حلال، شریعت کے مطابق مالیاتی حل تک رسائی کو بڑھانے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے ذریعے آفات سے محفوظ، اختراعی، کلائنٹ کے مفاداتی محور خدمات، اور سماجی طور پر ذمہ دار اسلامی مالیاتی ماڈلز کے ذریعے اسلامی مائیکروفنانس سیکٹر کو مضبوط بنانے میں سافکو قیادتخدمات کو تسلیم کیا گیا ہے۔ گزشتہ برسوں میں، سافکونے اپنی اسلامی مائیکرو فنانس خدمات کو دور دراز علاقوں تک نمایاں طور پر بڑھایا ہے، اپنے شریعہ گورننس فریم ورک کو بڑھایا ہے، ضرورت پر مبنی اور جامع اسلامی مالیاتی مصنوعات متعارف کروائی ہیں اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی کام کو مضبوط کیا ہے۔ ایس ایم سی ایل کے یقین اسلامک فنانس نے اس بات کو یقینی بنانے میں متحرک کردار ادا کیا ہے تاکہ کم آمدنی والے گھرانوں خصوصاً خواتین اور چھوٹے کاروباری افراد باوقار، حلال اور سستی مالیاتی اختیارات تک رسائی حاصل کر سکیں۔ سافکو گروپ کے بانی ڈاکٹر سلیمان جی ابڑو نے ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابرا ایوارڈز 2025حاصل کرنے سے ہمیں ایک عالمی پذیرائی ملی ہے۔ یہ کامیابی ایس ایم سی ایل کے اخلاقی، جامع اور شریعت کے مطابق مالیاتی خدمات کو فروغ دینے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ میں یہ ایوارڈ اپنے گاہکوں، شراکت داروں، اور انتھک محنت کرنے والی سافکو ٹیم کے نام کرتا ہوں۔ اس موقع پر ایس ایم سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر سید سجاد علی شاہ اور سافکو قیادت کے دیگر سینئر ممبران تنظیم کی نمائندگی کے لیے موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ایک ذمے دار، کلائنٹ پر مرکوز اسلامی مائیکرو فنانس سسٹم کی تعمیر کے ہمارے مشن کو تقویت دیتا ہے جو اعتماد، وقار اور مالیاتی طور پر بااختیار بنانے کو فروغ دیتا ہے۔ ہم پاکستان بھر میں کاروباری، خواتین کی معاشی شمولیت، اور موسمیاتی لچک کو سپورٹ کرنے والے اختراعی، شریعت کے مطابق حل متعارف کرواتے رہیں گے۔ اسلامک ریٹیل بینکنگ ایوارڈز، جو عالمی سطح پر مشہور کیمبرج ‘آئی ایف اے’ کے ذریعے تقویت یافتہ ہیں، ان سرکردہ اداروں اور افراد کو تسلیم کرتے ہیں جو دنیا بھر میں اسلامی ریٹیل بینکنگ کی ترقی اورسرفرازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈ اسلامی مائیکروفنانس میں ایک قومی رہنما کے طور پرسافکو کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرتا ہے اور اخلاقی مالیات اور پائیدار ترقی میں اس کے تعاون کو اجاگر کرتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریٹیل بینکنگ کے مطابق
پڑھیں:
اہم سرکاری اداروں میں کلیدی تعیناتیوں اور بورڈز کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری
سرکاری ملکیتی اداروں کے بارے میں کابینہ کی کمیٹی نے اہم سرکاری اداروں میں کلیدی تقرریوں اور بورڈز کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری دیدی۔
ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملکیتی اداروں کے بارے میں کابینہ کی کمیٹی کااجلاس وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی، متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور ریگولیٹری اداروں کے سیکریٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران فنانس ڈویژن، میری ٹائم افیئرز ڈویژن، پیٹرولیم ڈویژن اورصنعت و پیداوار ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمریوں پر غور کیا گیا اور پیش کیے گئے۔
ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی جن میں فنانس ڈویژن کی جانب سے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈٹی بی ایل) کے بورڈ کے لیے ایک آزاد ڈائریکٹر کی تقرری،میری ٹائم افیئرز ڈویژن کی تجویز پر پورٹ قاسم اتھارٹی کراچی کے بورڈ میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے بورڈ میں ایک خالی نشست کو پر کرنے کے لیے نامزدگی شامل تھی۔
اجلاس میں صنعت وپیداورڈویژن کی تین سمریوں کی بھی منظوری دی گئی، جن میں سندھ انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیڈا کے بورڈ میں پنجاب سے ایک نجی شعبے کے رکن کی تقرری اور اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریش کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل شامل ہے۔
وزیرخزانہ نے نجی شعبے سے آزاد ڈائریکٹرز کے لیے موزوں امیدواروں کے انتخاب میں اختیار کی گئی محنت اور سنجیدگی کو سراہا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کڑے انتخابی عمل کو جاری رکھنا ضروری ہے تاکہ ایسے افراد کو ان اداروں اور دیگر سرکاری کمپنیوں کے گورننگ بورڈز میں شامل کیا جائے جو مطلوبہ تجربہ، مہارت، علم اور پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل ہوں۔
کمیٹی نے فنانس ڈویژن اور نجکاری ڈویژن کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ نجکاری کے لیے منتخب شدہ سرکاری اداروں کے زیرِ التوا مقدمات کا جامع جائزہ، تشخیص اور تجزیہ کریں اور متعلقہ وزارتوں اور لاڈویژن کے ساتھ رابطہ کر کے ایسے طریقہ کار کی نشاندہی کریں جو ان مسائل کے حل کو آسان بنا سکیں تاکہ نجکاری کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ سکے۔