اہم سرکاری اداروں میں کلیدی تعیناتیوں، بورڈز کی ازسرِنو تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سرکاری ملکیتی اداروں کے بارے میں کابینہ کی کمیٹی نے اہم سرکاری اداروں میں کلیدی تقرریوں اور بورڈز کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری دیدی۔
ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملکیتی اداروں کے بارے میں کابینہ کی کمیٹی کااجلاس وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی، متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور ریگولیٹری اداروں کے سیکریٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران فنانس ڈویژن، میری ٹائم افیئرز ڈویژن، پیٹرولیم ڈویژن اورصنعت و پیداوار ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمریوں پر غور کیا گیا اور پیش کیے گئے۔
ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی جن میں فنانس ڈویژن کی جانب سے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈٹی بی ایل) کے بورڈ کے لیے ایک آزاد ڈائریکٹر کی تقرری،میری ٹائم افیئرز ڈویژن کی تجویز پر پورٹ قاسم اتھارٹی کراچی کے بورڈ میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے بورڈ میں ایک خالی نشست کو پر کرنے کے لیے نامزدگی شامل تھی۔
اجلاس میں صنعت وپیداورڈویژن کی تین سمریوں کی بھی منظوری دی گئی، جن میں سندھ انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیڈا کے بورڈ میں پنجاب سے ایک نجی شعبے کے رکن کی تقرری اور اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریش کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل شامل ہے۔
وزیرخزانہ نے نجی شعبے سے آزاد ڈائریکٹرز کے لیے موزوں امیدواروں کے انتخاب میں اختیار کی گئی محنت اور سنجیدگی کو سراہا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کڑے انتخابی عمل کو جاری رکھنا ضروری ہے تاکہ ایسے افراد کو ان اداروں اور دیگر سرکاری کمپنیوں کے گورننگ بورڈز میں شامل کیا جائے جو مطلوبہ تجربہ، مہارت، علم اور پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل ہوں۔
کمیٹی نے فنانس ڈویژن اور نجکاری ڈویژن کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ نجکاری کے لیے منتخب شدہ سرکاری اداروں کے زیرِ التوا مقدمات کا جامع جائزہ، تشخیص اور تجزیہ کریں اور متعلقہ وزارتوں اور لاڈویژن کے ساتھ رابطہ کر کے ایسے طریقہ کار کی نشاندہی کریں جو ان مسائل کے حل کو آسان بنا سکیں تاکہ نجکاری کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ سکے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اداروں کے ڈویژن کی کے بورڈ کے لیے
پڑھیں:
پنجاب، سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ
لاہور:(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال اور زائد دھواں چھوڑنے والی ناقص گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت نے اسکولز، کالجز، سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر اور اسپتالوں کی ناقص بسیں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ دھوں پھیلانے والی بھاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ان کی وکس (VICS) سرٹیفیکیشن فوری طور پر لازمی قرار دے دی گئی ہے، طلبا و اسٹاف کو لانے لے جانے والی خستہ حال گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے کہا کہ حد سے زائد دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں ضبط ہوں گی، سرکاری و نجی اداروں کو آخری وارننگ دے رہے ہیں، بڑی گاڑیاں اور بسیں معیار پر پوری نہ اتریں تو قانونی کارروائی کریں گے۔
حامد شیخ نے کہا کہ ماحول دشمن گاڑیوں کا داخلہ بند کرکے انسداد سموگ مہم کے ضمن میں سخت ترین اقدامات ہوں گے، محکموں کو ہدایت دے دی ہے کہ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ کی ہنگامی انسپیکشن اور مرمت فوری مکمل کریں، غیر معیاری گاڑی پکڑی گئی تو اب صرف جرمانہ نہیں، گاڑی بھی قبضے میں لی جائے گی۔