دہلی: آلودگی میں اضافے پر ’ورک فرام ہوم‘ کی ہدایت جاری، دفتروں میں اسٹاف محدود
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
دہلی میں فضا کی آلودگی خطرناک حدوں پر پہنچنے کے بعد حکومت نے سرکاری اور نجی دونوں دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف 50 فیصد عملے کو دفتر بلائیں جبکہ باقی ملازمین گھروں سے کام کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار
حکام کے مطابق یہ فیصلہ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ کی ہدایات کے بعد کیا گیا ہے۔ تعمیراتی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں اور صنعتی نگرانی بھی شامل ہے۔
دہلی کے ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ حکومت تمام اقدامات پوری سنجیدگی سے اور مسلسل مانیٹرنگ کے ساتھ نافذ کر رہی ہے اور خاص طور پر کمزور طبقوں کے تحفظ پر زور دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: دہلی دنیا میں فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر، لاہور کا نمبر کونسا ہے؟
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کھلے میں کچرا جلانے سے گریز کریں، گرد و غبار پر قابو رکھیں اور خلاف ورزیوں کی اطلاع گرین دہلی ایپ کے ذریعے دیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب: فرسٹ ایئر کی کتاب میں سنگین غلطی، شاہی قلعہ کی جگہ دہلی کے لال قلعہ کی تصویر شائع
حکومت کا کہنا ہے کہ سخت اقدامات، عوامی تعاون اور دفتر حاضری میں کمی سے آنے والے دنوں میں آلودگی کی شدت کم ہونے کی امید ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دہلی اسموگ دہلی آلودگی دہلی ورک فرام ہوم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دہلی اسموگ دہلی ا لودگی دہلی ورک فرام ہوم
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔