عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری گلوکار 81 سال کی عمر میں چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
جمیکا کی معروف طرز موسیقی ریگی کو دنیا بھر میں متعارف کروانے والے گلوکار جمی کلف اب ہم میں نہیں رہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کی اطلاع ان کی اہلیہ لطیفہ چیمبرز نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
اس پوسٹ پر جمی کلف کے دنیا بھر میں موجود مداحوں اور گلوکاروں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ان کی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
ان کی اہلیہ نے بتایا کہ جمی کلف کا انتقال مرگی کے دورے کے بعد ہونے والے نمونیا سے ہوا جو کافی بگڑ چکا تھا۔
جمی کلف کو مخصوص افریقی طرز موسیقی ’ریگی‘ کا عالمی سفیر بھی کہا جاتا تھا۔ انھوں نے ریگی موسیقی کو دنیا بھر میں مقبول بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
جمی کلف نے 1972 کی فلم میں بھی کام کیا تھا ان کی اداکاری کو جمیکا سینما کی بنیاد رکھنے والا سنگ میل قرار دیا جاتا ہے۔
اس فلم کے ساؤنڈ ٹریک نے امریکا سمیت دنیا بھر میں ’ریگی‘ کو موسیقی کی حیثیت سے منوایا۔ انھیں جمیکن آرڈر آف میرٹ سے بھی نوازا گیا۔
یاد رہے کہ 1944 میں جیمیکا کے علاقے سینٹ جیمز میں پیدا ہونے والے جمی کلف نے 1960 کی دہائی کے اوائل میں کنگسٹن میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دنیا بھر میں
پڑھیں:
سوانح عمری میں میچ فکسنگ سمیت چونکا دینے والے انکشافات کرنے جا رہا ہوں: سرفراز نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے اپنی سوانح عمری شائع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کی دنیا میں میچ فکسنگ سمیت کئی چونکا دینے والے حقائق سامنے لانے والے ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وہ سچائیاں، جنہیں برسوں سے نظر انداز کر کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا تھا، اب منظرِ عام پر لانے کا وقت آ گیا ہے۔
سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ وہ اس خفیہ اور پراسرار دنیا سے پردہ اٹھانے جا رہے ہیں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے تک اپنی سرگرمیوں کے ذریعے چھپائے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اُن طاقتور عناصر کے خلاف اکیلے ڈٹے رہے جو چپ چاپ کھیلوں کو اپنے ذاتی مفاد کے مطابق موڑتے رہے۔
ان کے مطابق یہ وہ لمحہ ہے جب وہ وہ تمام باتیں بیان کرنے جا رہے ہیں جنہیں بہت سے لوگوں نے کبھی زبان پر لانے کی ہمت نہیں کی۔