الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انعقاد کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم آئین اور قانون سے متصادم قرار کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ خواتین سمیت دیگر مخصوص نشستوں پر انتخابات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نہیں کروا سکتا، انتخابات کے لیے ڈی آر او، آر او اور دیگر عملہ تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے افسران عدلیہ یا انتظامیہ میں سے الیکشن عملہ تعینات کرے گا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سرکاری افسر کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔
الیکشن کمیشن نے متعلقہ ونگ کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تیاری کا حکم بھی دے دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن میں بلدیاتی
پڑھیں:
کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری
الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کیجانب سے کاغذات نامزدگی جاری کرنیکا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع کوئٹہ میں کاغذات نامزدگی کے اجرا اور وصولی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 15 نومبر کو ایک ہی روز میں چاروں ٹاؤنز کے ریٹرننگ افسران نے مجموعی طور پر 205 کاغذات نامزدگی جاری کئے اور 494 درخواستیں وصول کیں۔ ذرائع کے مطابق 13 سے 15 نومبر کے دوران زرغون ٹاؤن میں ریٹرننگ افسران نے 87 فارم جاری کیے، جبکہ 223 کاغذات نامزدگی وصول کیے۔ چلٹن ٹاؤن میں مجموعی طور پر 16 کاغذات جاری کیے گئے، جبکہ 105 درخواستیں موصول ہوئیں۔ سریاب ٹاؤن میں ریٹرننگ افسران نے 34 کاغذات جاری کیے، جبکہ 85 درخواستیں جمع ہوئیں۔
تکتو ٹاؤن میں سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے، جن کی تعداد 205 رہی، جبکہ 342 کاغذات جمع کرائے گئے۔ مختلف سرکاری دفاتر میں امیدواروں کی آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی، سیکرٹری آر ٹی اے، سماجی بہبود، زرعی توسیع اور اے سی سریاب کے دفاتر میں امیدواروں کی سرگرمیاں نمایاں رہیں۔ اسی طرح ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ اور دیگر متعلقہ دفاتر میں بھی امیدواروں کا رش دیکھا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت تمام ٹاؤنز میں اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ امیدواروں کے لیے رہنمائی اور سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹر بھی قائم ہیں تاکہ انتخابی عمل شفاف، منظم اور بلا رکاؤٹ جاری رہے۔