سٹی 42: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر  پر الیکشن کمیشن نےمحفوظ فیصلہ جاری کر دیا 

الیکشن کمیشن نے  اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان  کردیا ۔ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم آئین اور قانون سے متصادم قرار  دے دیا ۔

 فیصلہ  کے مطابق خواتین سمیت دیگر مخصوص نشستوں پر انتخابات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نہیں کروا سکتا،انتخابات کے لیے ڈی آر او، آر او اور دیگر عملہ تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

الیکشن کمیشن اپنے افسران عدلیہ یا انتظامیہ میں سے الیکشن عملہ تعینات کرے گا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سرکاری افسر کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔الیکشن کمیشن  نے  متعلقہ ونگ کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تیاری کا حکم دے دیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن اسلام آباد

پڑھیں:

الیکشن کیلئے تیاری مکمل ہے، بڑا سرپرائز دینگے، سید علی رضوی

ایک انٹرویو میں مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہا کہ ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں ہم نے کبھی یہ مطالبہ نہیں کیا کہ ہمارے بندے کو ہی نگران وزیر اعلیٰ بنایا جائے ہم چاہتے ہیں کہ اہل شخصیت جس مسلک اور علاقے سے بھی ہو ہمیں بطور نگران وزیراعلیٰ قابل قبول ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان  کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، بڑا سرپرائز دینگے۔ کاظم میثم کو کئی حلقوں سے الیکشن لڑنے کی آفر ہوئی ہے۔ غیر متنازعہ اچھی شہرت کی حامل شخصیت کو نگران وزیراعلی بنایا جائے، متنازعہ شخصیت کو وزیراعلیٰ بنایا گیا تو پورا انتخابی عمل مشکوک ہو جائے گا، تینوں ریجنز میں سے کسی اہل شخصیت کو وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز کیا جائے بصورت دیگر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ ایک انٹرویو میں مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہا کہ ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں ہم نے کبھی یہ مطالبہ نہیں کیا کہ ہمارے بندے کو ہی نگران وزیر اعلیٰ بنایا جائے ہم چاہتے ہیں کہ اہل شخصیت جس مسلک اور علاقے سے بھی ہو ہمیں بطور نگران وزیراعلیٰ قابل قبول ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر کو بھی یہی ہدایات دی ہیں کہ وہ تینوں ریجنز سے چن چن کر اہل افراد کے نام وزارت اعلیٰ کیلئے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نگران حکومت غیر متنازعہ اور اچھی شہرت کی حامل شخصیات پر مشتمل نہیں ہو گی تب تک انتخابات صاف، شفاف اور غیر جانبدار نہیں ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تیاری مکمل ہے، ہم بڑا سرپرائز دیں گے، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے، ہم عوامی حقوق کی جنگ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے، کاظم میثم نے اپنی بساط کے مطابق عوام کی نمائندگی کی ہے، یہی وجہ ہے کہ سکردو حلقہ نمبر 2 کے علاہ حلقہ نمبر 1 اور دوسرے حلقوں سے بھی لوگ کاظم میثم کو الیکشن لڑنے کی دعوت دے رہے ہیں مگر اس بات کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا کہ کاظم میثم کن کن حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے، سیاسی کونسل فیصلہ کرے گی کہ کاظم میثم کن کن حلقوں سے الیکشن لڑیں گے کیوں کہ انہیں سکردو حلقہ نمبر 1 اور نگر سمیت کئی حلقوں سے الیکشن لڑنے کی آفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات حتمی ہے کہ ایم ڈبلیو ایم اس دفعہ گلگت بلتستان کے دس سے گیارہ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے گی، فارم 47 نہیں 45 کے تحت ہی رزلٹ آئیں گے، فارم 47 کا تجربہ جی بی میں نہیں دہرایا جا سکتا کیونکہ اس خطے کی الگ حیثیت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن کا وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان
  • آزاد کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا
  • الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس
  • الیکشن کیلئے تیاری مکمل ہے، بڑا سرپرائز دینگے، سید علی رضوی
  • کوئٹہ میں 12 سال بعد بلدیاتی انتخابات، کیا عوام کو حکمرانوں کے قریب لا پائے گی؟