data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) صوبائی محتسب سندھ برائے خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کی ریجنل آفس شہید بینظیر آباد کی جانب سے خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچاو? کے حوالے سے ایک روزہ آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیر آباد خان محمد زرداری نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران، خواتین عملہ، سول سوسائٹی کی نمائندہ خواتین اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیشن کی صدارت فیض رسول شاہ راشدی (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و کنسلٹنٹ صوبائی محتسب ریجنل آفس شہید بینظیر آباد) نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ہراسانی ایک سنگین سماجی و اخلاقی جرم ہے، جس کے خاتمے کے لیے قانون پر عملدرآمد اور آگاہی دونوں ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی محتسب ادارہ اس حوالے سے نہ صرف شکایات کے ازالے کے لیے متحرک ہے بلکہ عوامی آگاہی اور تربیت کے پروگرام بھی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ خواتین اپنے حقوق سے بخوبی واقف ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ محتسب دفاتر عوام کے لیے کھلے ہیں اور خواتین کو ہراسانی یا امتیازی سلوک کی صورت میں بلا خوف و جھجک شکایت درج کرانی چاہیے تاکہ انہیں فوری انصاف فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر فیض رسول شاہ راشدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہراسانی کے خلاف قانون 2010 اور اس میں 2022 کی ترامیم نے خواتین کو قانونی طور پر مضبوط تحفظ فراہم کیا ہے۔ اس قانون کے تحت ہر ادارے پر لازم ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خواتین کو کہا کہ

پڑھیں:

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز 29 نومبر تک جاری رہے گا، ٹریفک متاثر ہونے کا امکان

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کا سلسلہ 29 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران اسلام آباد سے راولپنڈی تک کرکٹ ٹیموں کی آمد ورفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میچز کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے، جبکہ ٹیموں کی موومنٹ کے وقت بالخصوص رش کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے اوقات مقرر، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سفر کے لیے 15 سے 20 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ پولیس کے مطابق شہریوں کو ٹریفک سے متعلق تازہ ترین معلومات اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری پکار 15 جبکہ ٹریفک سے متعلق رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ٹریفک کرکٹ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفی کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل
  • NLFکے56واں یوم تاسیس پر تقریب کا انعقاد
  • پاشاگل کے 23ویں یوم شہادت پر تقریب کا انعقاد
  • راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز 29 نومبر تک جاری رہے گا، ٹریفک متاثر ہونے کا امکان
  • محتسب ادارے کی اہمیت سے متعلق آگاہی سیمینار
  • وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • 2 سال بعد لکس اسٹائل ایوارڈز تقریب کے انعقاد کا اعلان
  • گلگت، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کے اعزاز میں اعزازیہ تقریب کا انعقاد
  • چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں ورلڈ ذیابیطس ڈے پر تقریب اور واک میں شرکت