2 سال بعد لکس اسٹائل ایوارڈز تقریب کے انعقاد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کے مقبول اور قدیم ترین پاپ کلچر ایوارڈ شو لکس اسٹائل ایوارڈز (ایل ایس اے) انتظامیہ نے دو سال بعد رواں برس دسمبر میں کراچی میں مکمل فزیکل تقریب منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔
لکس اسٹائل ایوارڈز انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24واں ایڈیشن دو سال کے وقفے کے بعد پہلی بار مکمل فزیکل شکل میں منعقد ہو گا۔
گذشتہ چند سال لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے آسان نہیں رہے،سال 2020 میں کورونا کی وجہ سے تقریب منسوخ کی گئی تھی اور بجٹ کو اخوت فاؤنڈیشن کو فیشن انڈسٹری کے متاثرہ کارکنوں کی مدد کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔
اسی طرح 19ویں ایڈیشن کے فاتحین کا اعلان بھی بغیر کسی تقریب کے کیا گیا تھا۔
رواں برس مئی میں پاک – بھارت کشیدگی کے باعث 23ویں ایڈیشن کے لیے بھی ڈیجیٹل طور پر فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔
اب 24ویں ایڈیشن کو ’مرر دی میجک‘ کی تھیم کے ساتھ منعقد کیا جائے گا، جس میں پاکستانی تخلیقی صلاحیتوں کا عالمی سطح پر جشن شامل ہو گا۔
اس بار ایک نئی ایوارڈ کیٹیگری بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو ’ڈیجیٹل کنٹنٹ کریئیٹرز‘ کے لیے ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام کے بعد باضابطہ طور پر ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا کی ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ میں نئی عالمی چیمپئن اسپین کے سب سے زیادہ تین کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔
4-3-3 فارمیشن پر مشتمل اس بہترین الیون میں مجموعی طور پر سات مختلف ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقدہ میگا ایونٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اسپین کی جانب سے دفاعی کھلاڑی مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو کے ساتھ مڈفیلڈر روڈری کو منتخب کیا گیا جنہوں نے ٹیم کو عالمی ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
فائنل میں شکست کھانے والی ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو فارورڈ لائن میں جبکہ دفاعی کھلاڑی لیسانڈرو مارٹینیز کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔
فرانس کے کائلیان ایمباپے، مائیکل اولیسے اور ڈیوٹ اپامیکانو بھی بہترین الیون کا حصہ بنے جبکہ انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم نے مڈفیلڈ میں جگہ حاصل کی۔
ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ کو مرکزی اسٹرائیکر منتخب کیا گیا جبکہ کیپ وردے کے گول کیپر ووزینہا اپنی غیرمعمولی گول کیپنگ کی بدولت ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہونے میں کامیاب رہے۔
Your FIFA Dream XI is here ⭐
Your favourite players, chosen by fans around the world. This is the FIFA Dream XI powered by @aramco#FIFAWorldCup #DreamXI