Jasarat News:
2025-11-17@02:05:06 GMT

پاشاگل کے 23ویں یوم شہادت پر تقریب کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان اسٹیل لیبریونین پاسلو، دی آرگنائزیشن آف پاکستان اسٹیل آفیسرز ٹاپس کے سابق جنرل سیکرٹری اور نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری پاشا احمد گل کے تیئسویں یوم شہادت پرپاکستان ورکرز ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کے تعاون سے ’’پاشا احمد گل مزدور تحریک کا لازوال کردار‘‘ کے عنوان سے مقامی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان اسٹیل کے سابق ملازمین، احباب اور اہل خانہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی منعم ظفر امیر جماعت اسلامی کراچی تھے، مقررین نے اپنی تقاریر میں پاشا گل کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزدور تحریک میں ان کی بے مثال خدمات پر روشنی ڈالی، منعم ظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صنعتی اداروں میں باصلاحیت افراد کی ہمیشہ ضرورت رہی ہے، جو اسلامی تحریک اور اس کے نظریات کے فروغ میں اپنا کردار اداکریں اور پاشا گل کی جدوجہد اور کردار اس مشن کے تکمیل کی ایک روشن مثال ہے، وہ مزدور تحریک کی جان اور درخشندہ ستارہ تھے، ان کی شہادت اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ اسلامی تحریکوں سے وابستہ افراد نے ہمیشہ مقاصد کے حصول کی راہ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، انہوں نے اس بات کو بھی ثابت کردکھایا کہ عقیدے کی بنیادپر قربانی تو دی جاسکتی ہے سر نہیں جھکا یا جاسکتا۔

منعم ظفر نے مزدور اور کسان کی بے لوث جدوجہد کوبھی اُجاگر کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار کرتے رہے ہیں مگر بے تحاشہ سیاسی بھرتیوں اور انتظامیہ کے غلط فیصلوں کے باعث اس طبقے کی کوششوں کومسمار کرکے نجکاری کی کھیل کھیلا جاتا ہے۔ مہمان خصوصی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آپ عمر کے جس حصے میں بھی ہوں تحریک اسلامی سے وابستہ رہیں، اس لیے کہ نظریے کے ساتھ کمنٹمنٹ کرنے والوں کو اللہ کبھی مایوس نہیں کرتا۔ پروگرام کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر اور پاسلو یونین کے سابق صدرزاہد عسکری نے شہید پاشا گل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1978 میں تحریک اسلامی کے حوالے سے اسٹیل مل میں ٹریڈ یونین کا قیام مشکل کام تھا۔ پاسلو نے اپنے قیام کے بعد طویل جدوجہد کی، دو شاندار معاہدے کیے، جن میں گلشن حدید ہاؤسنگ اسکیم میں مالکانہ حقوق پر تیار شدہ مکانات کا حصول ایک تاریخی کارنامہ تھا، جو پاکستان کے کسی اور صنعتی ادارے میں آج تک نہیں ہواہے۔تقریب سے پاشا گل کے بڑے بھائی غلام محی الدین، صاحبزادے عمار گل، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدر ظفر خان، ٹاپس کے صدر حسین احمد زیدی، پاسلو یونین کے صدرعاصم بھٹی،ٹاپس کے سابق صدر حاجی خان لاشاری، پیاسی یونین کے سابق رہنما چوہدری اشرف، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اسٹاف یونین کے سابق رہنما خالق عثمانی،کراچی شپ یارڈ شمع یونین کے سابق رہنما نسیم احمد، پاشا گل کے دوست و ساتھی غلام سرور کھوسو، فدا محمد، عشرت رضوی، قیصر عباس، حافظ عبدالقیوم، سلمان صابر اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کے اختتام پر پاسلو اور ٹاپس کے مرحوم رہنماؤں خان حبیب آفریدی،محمد رحیم تھیم،شیخ عبدالوہاب،عادل خان، محمد الیاس اور شفیع الرحمن کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

ہدایت اللہ امیری گلزار

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یونین کے سابق ٹاپس کے پاشا گل

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانے کا کیس: عطا تارڑ کے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی

---فائل فوٹو 

سیشن کورٹ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان پر شہباز شریف کے ہرجانے کے دعوے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے دیے گئے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بطور گواہ عدالت میں پیش ہو کر ریکارڈ کروائے گئے بیان پر جرح کی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل نے کہا کہ جو دستاویزات آپ نے بطور گواہ پیش کیں وہ آپ کے خلاف ہیں نہ آپ کے حق میں، دستاویزات آپ نے لکھی ہیں نہ آپ کے ان پر دستخط ہیں۔

اس پر عطار تارڑ نے کہا کہ یہ تمام دستاویزات پبلک ڈاکومنٹ ہیں اور ہتکِ عزت کو ثابت کرتی ہیں۔

اس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پروگرام کی جو یو ایس بیز آپ نے فراہم کیں وہ کہاں سے لی ہیں۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ یہ پروگرام بھی پبلک ڈاکومنٹس ہیں اور لنکس یو ٹیوب پر موجود ہیں، سارا مواد ذرائع ابلاغ سے لیا گیا ہے۔

اس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی وابستگی کی وجہ سے آپ نے شہادت دی ہے۔

عطا تارڑ نے اپنے مؤقف میں کہا کہ نہیں میں نے سیاسی وابستگی کی وجہ سے شہادت نہیں دی، مدعی ملک کا وزیرِ اعظم ہے جس کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • مزدور رہنما پاشا احمد گل مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر EPWA کے چیئرمین اظفر شمیم، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، متین خان، سینئر نائب صدر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اخلاق، احتشام الحسن، حسین زیدی، سلیم بھائی اور ایپوہ کے ممبران خصوصاً محمد جعفر، شہباز
  • NLFکے56واں یوم تاسیس پر تقریب کا انعقاد
  • پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ (عزیزیہ) میں یادگار ری یونین تقریب
  • پڈعیدن: دعوت اسلامی کے تحت روحانی اجتماع کا انعقاد
  • سکردو میں پیپلزپارٹی اور اسلامی تحریک کا ممکنہ انتخابی اتحاد خطرے میں
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانے کا کیس: عطا تارڑ کے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی
  • 2 سال بعد لکس اسٹائل ایوارڈز تقریب کے انعقاد کا اعلان
  • حافظ نعیم الرحمن کا عوامی کنونشن: بدلے نظام کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک کی شروعات، عوامی نمائندگی اور حقیقی تبدیلی کا وعدہ
  • گلگت، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کے اعزاز میں اعزازیہ تقریب کا انعقاد