2025-11-17@10:05:04 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«رونا لیلی»:
جنوبی ایشیاء کی عظیم گلوکارہ اور 6 دہائیوں سے 18 زبانوں میں گانا گانے والی رونا لیلیٰ کی آواز میں مقبول گانا ’دما دم مست قلندر‘ کوک اسٹوڈیو بنگلا کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کر دیا گیا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق کوک اسٹوڈیو بنگلا کے سیزن تھری کے اعلان کے بعد سے ہی شائقین میں چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ آیا رُونا لیلیٰ اس بار شامل ہوں گی یا نہیں۔ اگرچہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کیے رکھی، لیکن گزشتہ سال رُونا لیلیٰ نے خود تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایک گانا ریکارڈ کر لیا ہے، مگر اس کے بول ظاہر نہیں کیے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا کافی عرصہ پہلے ریکارڈ ہو چکا تھا،...
وحید الرحمن خان سے صرف ایک ملاقات ہے۔ ذہین آنکھیں رکھنے والا نوجوان۔ بڑے اطمینان سے، نیلے رنگ کی ایک کتاب میرے ہاتھ میں تھما دی۔ اندازہ نہیں تھا کہ ناول لکھتے ہیں یا افسانہ نگار ہیں یا شاعری فرماتے ہیں۔ حسب عادت کتاب، کو اپنی اسٹڈی میں رکھ کر بھول گیا۔ ایک دو دن پہلے نظر پڑی تو ٹائٹل پر ’’خامہ خرابیاں‘‘ درج تھا اور نیچے برادرم وحید کی ایک شوخ سی تصویر تھی۔ معلوم پڑا کہ وہ تو مزاح نگار ہیں بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ بلا کا مزاح لکھتے ہیں۔ آج کے حددرجہ پرآشوب اور مصنوعی دور میں، طنز ومزاح کی جانب رجوع کرنا، ہر خاص وعام کا کام نہیں۔ کتاب پڑھنی شروع کی تو ایک جہان...
راولپنڈی: مذہبی سیاسی جماعت کے پرتشدد احتجاج و ریلی کے لئے خطرناک اشیاء کی ترسیل کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے 54 ڈنڈے، 37 غلیلیں، سینکڑوں کی تعداد میں قنچے اور نمک کے پیکٹ برآمد ہوئے، مذکورہ سامان 10 اکتوبر کو مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کیلئے کارکنان میں تقسیم کیا جانا تھا۔ چکلالہ پولیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے ڈنڈے، غلیلیں، قنچے اور نمک کے پیکٹ برآمد ہوئے، پولیس نے دہشتگردی اور مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیاست کی آڑ میں پرتشدد سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون نافذ کرنے والے اداروں...
خوبصورت اور باوقار اداکارہ لیلیٰ واسطی نے اپنی زندگی کے سب سے کڑے امتحان اور حیران کن موڑ سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ واسطی نے اپنی کینسر سے جنگ کی نہایت تکلیف دہ کہانی بتائی جس میں انھیں اللہ نے سرخرو کیا۔ لیلیٰ واسطی نے بتایا کہ جب میں کینسر جیسے جان لیوا مرض سے لڑ رہی تھیں تو اللہ کے بعد جس نے میری زندگی بچائی وہ جرمنی کا ایک ڈونر تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے ڈونر کا بلڈ سیمپل بالکل ڈی این اے کی طرح میچ ہونا لازمی ہے۔ میرے اہلِ خانہ اور دوستوں میں سے کسی کا میچ نہیں ہو رہا تھا۔ لیلیٰ واسطی نے مزید...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے گلگت بلتستان کی لیلیٰ پیک پر کوہ پیمائی کے دوران حادثے میں معروف جرمن ایتھلیٹ اور کوہ پیما لورا ڈہلمیئر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لورا ڈہلمیئر عالمی سطح پر ایک مثالی کھلاڑی تھیں اور دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ تھیں۔ ان کا حوصلہ، عزم اور کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان لورا کے اہل خانہ، عزیزوں اور جرمن قوم سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: جرمن اولمپیئن لارا ڈاہل مائر پاکستان میں کوہ پیمائی کے دوران جان گنوا بیٹھیں، انوکھی وصیت کیا تھی؟ واضح رہے کہ لورا ڈہلمیئر رواں...
سٹی42: عمان کے مفتیِ اعظم ممتاز عالم دین شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے دوران مساجد کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا کہ پاکستان نے ایمان، عزم اور حوصلے سے بھارتی حملوں کا بھرپور دفاع کیا اور اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھروں، نمازیوں اور بے گناہوں پرحملے ناقابل برداشت ہیں اورہم ان مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاکستان کومزید استقامت عطا فرمائے اورظالموں کومغلوب کرے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی انہوں نے مزید کہا کہ پوری...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)دبئی پولیس نے 8 سالہ مصری بچی لیلیٰ جمال رمضان کو سنیما میں 17,000 درہم کی گمشدہ رقم ملنے پر اسے واپس کرنے کے اقدام پر اعزاز سے نوازا۔ لیلیٰ نے یہ رقم اپنے خاندان کے ہمراہ الراشدیہ پولیس اسٹیشن پہنچا دی۔ میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری، اسسٹنٹ کمانڈر برائے کرمنل انویسٹی گیشن، نے لیلیٰ کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں میں دیانتداری جیسے اقدار کو فروغ دینا معاشرے کے لیے سودمند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کے سامنے اس بچی کو اعزاز دینا دبئی پولیس کے ان اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد معاشرے میں مثبت کرداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ادھر، الراشدیہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر...
بھارتی فلم ’’حنا‘‘ میں ہیروئن کے کردار کے لیے جن پاکستانی اداکاراؤں کو پیشکش ہوئی تھی ان میں ڈراما آرٹسٹس شہناز شیخ اور مرینہ خان کے ساتھ ساتھ لیلیٰ زبیری بھی شامل ہیں۔ اس بات کا انکشاف لیلیٰ زبیری نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ راج کپور نے خود انھیں اس کردار کی پیشکش کی تھی۔ راج کپور کے ساتھ ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے لیلیٰ زبیری نے کہا کہ 1986 میں شارجہ کرکٹ کپ کے دوران راج کپور سے ملاقات ہوئی تھی۔ لیلیٰ زبیری نے بتایا کہ راج کپور پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں سے کافی متاثر نظر آ رہے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب پاکستانی ڈراموں کو پونا اکیڈمی میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اپریل 2025ء) گزشتہ سال مسلح افراد نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں لیلیٰ کے گھر دھاوا بولا اور انہیں اٹھارہ سالہ بیٹی اور بیٹے سمیت گرفتار کر لیا۔ حملہ آور افراد کا الزام تھا کہ لیلیٰ کے شوہر ملکی فوج میں کام کرتے ہیں اور وہ اس کے لیے جاسوسی کرتی ہیں۔لیلیٰ نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے جنسی و تولیدی صحت (یو این ایف پی اے) کو بتایا ہے کہ ان لوگوں نے ان کی بیٹی کو خواتین کی جیل میں ڈال دیا جبکہ بیٹے اور خود انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر 'اعتراف جرم' کے لیے مجبور کیا گیا۔ Tweet URL اس وقت خرطوم کے متعدد اہم علاقوں پر حکومت...
محکمہ انسدادِ منشیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے ماشکیل میں کارروائی کر کے 500 کلو افیون، 50 کلو آئس بر آمد کر لی ۔کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ کے قریب ایک کار سے 3 کلو آئس بر آمد کی گئی ۔بلیلی روڈ پر ہونے والی کارروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ۔
اسلام ٹائمز: فلسطین و کشمیر کی جدید تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب لیلیٰ خالد اور مقبول بٹ جیسے مزاحمت کاروں نے اپنی جدوجہد سے رقم کیا ہے۔ انکی جدوجہد کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ ظالموں کے مقابلے میں مقاومت اور مزاحمت صرف زمینوں کو آزاد کرانے کیلئے ہی نہیں بلکہ دماغوں اور سینوں میں افکار و نظریات کو زندہ رکھنے کیلئے بھی ضروری ہے۔ زمینوں کی آزادی کی مانند افکار و نظریات بھی آزادی چاہتے ہیں۔ افکار و نظریات کی آزادی کی جدوجہد کے راستے میں گزرنے والا ہر لمحہ وہ بیج ہے، جس سے ظلم کی تیز آندھی کا مقابلہ کرنے کیلئے مقاومت اور مزاحمت کے دیوقامت درخت اُگتے ہیں۔ آزادی کی جو بھی قسم اور شکل...
ماتھے پہ سجدے کا نشان، سر پہ سفید بال، گندمی رنگت، چشمے کے پیچھے سے جھانکتی گہری نگاہیں جیسے مخاطب کے دل کا حال جان لیں گی۔ میری پہلی ملاقات گورنمنٹ ویمن کالج کے فنکشن کے سلسلے میں ہوئی، ہمارے کالج میں ہفتہ طالبات میں موسیقی کا شعبہ میرے پاس تھا، محفل غزل کا پروگرام تھا۔ میں انھیں جج کے طور پر بلانے کچھ طالبات کے ساتھ گئی، نہایت شفقت سے ملے اور بغیر کوئی عذر پیش کیے آنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ لہجے میں عجز نمایاں تھا، ہم سب بہت متاثر ہوئے۔ جب میں نے کہا کہ آپ کو لینے ہماری طالبات آئیں گی تو بولے ’’اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آپ کا کالج تو لب سڑک ہے،...
