زیبا بختیار سے پہلے فلم حنا کی پیشکش لیلیٰ زبیری کو ہوئی تھی؛ کیوں انکار کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
بھارتی فلم ’’حنا‘‘ میں ہیروئن کے کردار کے لیے جن پاکستانی اداکاراؤں کو پیشکش ہوئی تھی ان میں ڈراما آرٹسٹس شہناز شیخ اور مرینہ خان کے ساتھ ساتھ لیلیٰ زبیری بھی شامل ہیں۔
اس بات کا انکشاف لیلیٰ زبیری نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ راج کپور نے خود انھیں اس کردار کی پیشکش کی تھی۔
راج کپور کے ساتھ ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے لیلیٰ زبیری نے کہا کہ 1986 میں شارجہ کرکٹ کپ کے دوران راج کپور سے ملاقات ہوئی تھی۔
لیلیٰ زبیری نے بتایا کہ راج کپور پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں سے کافی متاثر نظر آ رہے تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب پاکستانی ڈراموں کو پونا اکیڈمی میں اداکاری سکھانے کے لیے دکھایا جاتا تھا۔
لیلیٰ زبیری نے کہا کہ اسی ملاقات میں راج کپور نے فلم ’حنا‘ میں کام کی پیشکش کی تھی جو کہ اس سے قبل شہناز شیخ اور مرینہ خان کو بھی کی گئی تھی۔
لیلٰی زبیری نے کہا کہ میں نے راج کپور کی اس پیشکش کو شکریہ کے ساتھ مسترد کردیا تھا۔
ادکارہ لیلیٰ زبیری کا کہنا تھا کہ میرے شوہر پاک فوج کے افسر تھے اور مجھے یہ مناسب نہ لگا کہ میں بھارت جاکر کام کروں۔
خیال رہے کہ فلم حنا میں ہیروئن کا کردار بعد ازاں پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے ادا کیا تھا اور یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
معروف بھارتی فلم ساز، اداکار اور پروڈیوسر بونی کپور کے وزن میں کمی کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
آنجہانی بالی ووڈ فلم اسٹار سری دیوی کے شوہر ان دنوں اپنی نئی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی حالیہ تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، جن میں وہ بے حد اسمارٹ اور دلکش نظر آ رہے ہیں۔
بونی کپور جو کہ برسوں سے موٹاپے کا شکار تھے اب اچانک بےحد وزن کم کر چکے ہیں اور ان کا یہ نیا انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بونی کپور نے بغیر جم جائے اپنی صحت بہتر بنائی ہے اور تیزی سے وزن کم کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی فٹنس کا راز ان کی خوراک میں چھپا ہے، جہاں وہ رات کا کھانا ترک کر چکے ہیں اور ڈنر میں صرف سوپ لیتے ہیں۔ جبکہ ناشتے میں وہ صرف پھل، جوس کا استعمال کرتے ہیں جبکہ دوپہر کے کھانے میں صرف جوار کی روٹی کھاتے ہیں۔
یہ وہ ڈائٹ ہے جس کا مستقل مزاجی سے استعمال کر کے بونی کپور نے وزن بغیر کسی جسمانی مشق یا جم کے کم کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
مداح اور سوشل میڈیا صارفین ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں تاہم صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بونی کپور نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کا استعمال کیا ہے۔