2025-11-04@16:47:19 GMT
تلاش کی گنتی: 495
«کچھ بھی»:
’’ فرصت ہی نہیں ملتی‘‘ آج کل جیسے دیکھو ، یہی رونا ہے۔ فرصت ہی نہیں، دو گھڑی آرام کی بھی۔ عدیمی الفرصتی کا ایسا بہانہ، کہ نہ ملنے کا شکوہ کیا، تو سننے کو ملا ’’کہ یہاں تو سر کھجانے کی بھی فرصت نہیں اور آپ ملنے کی بات کرتے ہیں۔‘‘ ہمیں تو اب یہ محسوس ہونے لگا ہے گویا یہ سب کا تکیہ کلام ہی بن گیا ہے کہ ہر زبان پر ایک ہی جملہ سننے کو مل رہا ہے کہ ’’ہمیں فرصت ہی نہیں ملتی۔‘‘ ارے بھئی یہ فرصت کس چڑیا کا نام ہے جو آپ کے ہاتھ نہیں آرہی۔کبھی تو یہ ہر گھرمیں بڑے آرام سے اڑتی، چہچہاتی نظر آتی تھی لیکن جوں جوں وقت گزرتا...
کراچی کی لانڈھی جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کے واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے دوران ملیر جیل میں ہنگامہ، 200 سے زائد قیدی فرار، ایک ہلاک انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قیدیوں کا اجتماعی فرار محض زلزلے کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ جیل انتظامیہ کی غفلت، لاپرواہی اور ناقص سیکیورٹی انتظامات نے بھی اس واقعے میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی ذمہ داری 3 جیل افسران پر عائد کی گئی ہے جن میں سپرنٹینڈینٹ ارشد حسین شاہ، ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ ذوالفقار پیرزادہ اور اسسٹنٹ سپرنٹینڈینٹ عبداللہ خاصخیلی شامل ہیں۔ واقعے کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں اسسٹنٹ سپرنٹینڈینٹ ملیر جیل مولا بخش سہتو کی مدعیت...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ کے قریب ڈیڑھ ماہ قبل ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ ڈیڑھ ماہ قبل ندی میں مبینہ طور پر خاتون ڈاکٹر کے ڈوبنے کا کچھ پتہ نہ چل سکا، واقعہ 14 ستمبر کی شب پیش آیا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں خاتون ڈاکٹر نے خود چھلانگ لگائی تھی، واقعے سے قبل شوہر سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے ایک ماہ بعد بھی خاتون ڈاکٹر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق کچھ روز بعد اطلاعات موصول ہوئیں کہ خاتون ڈاکٹر مبینہ طور پر آبائی علاقے گلگت روانہ ہوگئی ہیں، وہاں بھی خاتون...
راولپنڈی کے علاقے گلبرگ کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں میں موجود گھر کے صحن میں قدم رکھتے ہی ایک چھوٹی مگر جاندار دنیا نے میرا استقبال کیا۔ کالی، بھوری، سفید اور سرمئی رنگ کی بلیاں صحن میں چھلانگیں لگاتیں، ایک دوسرے کے پیچھے دوڑتیں اور کبھی کھیل کے نشے میں ایک دوسرے پر جھپٹتی نظر آئیں۔ ہر بلی کی حرکات میں ایک الگ شخصیت چھپی ہوئی تھی۔ کچھ بلیاں میری طرف لپکیں، جیسے یہ مجھے برسوں سے جانتی ہوں، اور کچھ اپنی چھوٹی چھوٹی شرارتوں میں مصروف، جیسے دنیا کی ہر خوشی ان کی آنکھوں میں بسی ہو۔ مزید پڑھیں: بلیاں گھاس کیوں کھاتی ہیں؟ طویل تحقیق کے بعد حیران کن وجہ سامنے آگئی ایک سرمئی بلی ایک کونے میں...
تقریباً دو ہفتے پہلے ‘ علامہ عاصم صاحب کا فون آیا۔ ڈاکٹر وحیدالزماں طارق صاحب نے گھر پر ایک ادبی محفل رکھی ہے اور آپ نے ضرور آنا ہے۔ برادرم عاصم‘ بذات خود ایک حیرت انگیز شخصیت کے مالک ہیں۔ قلم فاؤنڈیشن کے روح رواں تو خیر وہ ہیں ہی۔ مگر‘ ایک حد درجہ مخلص‘ مہذب اور مرنجان مرنج انسان بھی ہیں۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ طالب علم‘ ڈاکٹر وحید الزماں کو قطعاً نہیں جانتا تھا۔ خیر تھوڑی دیر بعد‘ ڈاکٹر صاحب کا فون آ گیا۔ بتانے لگے کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل ہیں۔ معلوم پڑا کہ میرے سے چار سال سینئر تھے۔ فدوی بھی اسی علمی درسگاہ سے فیض یاب ہوا ہے۔ بہر حال برف...
شہزادی بمبا صدر لینڈ مارچ 1957 کی ایک اداس دوپہر لاہور شہر کی سڑکوں پر ٹریفک اسی طرح رواں دواں تھا جیسا کہ آج کل ہوتا ہے۔ کسی کو دوسرے کی کچھ خبر نہیں تھی۔ ہر شخص ایک دوسرے کے پیچھے یوں بھاگ رہا تھا جیسے اسے کسی چیز کی تلاش ہے لیکن لاہور کے جیل روڈ پر مسیحی قبرستان میں ایک عجیب سی اداسی تھی۔ یہاں ایک خاتون کی آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں۔ مرنے والی خاتون پنجاب کے شاہی خاندان کی آخری رکن شہزادی بمبا صدر لینڈ تھیں۔ وہ سکھ سلطنت کے بانی مہاراجا رنجیت سنگھ کی پوتی اور آخری مہاراجا دلیپ سنگھ کی چہیتی بیٹی اور صوفیہ دلیپ سنگھ کی بڑی بہن تھیں۔ شہزادی صوفیہ...
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ڈپریشن ایک ایسی بیماری ہے جوکسی کو بھی ہو سکتی ہے۔ اس سے مراد ہے کہ اگر آپ کا روزمرہ کے کاموں میں دل نہیں لگتا، آپ بہت اداس، مایوس اور بے زار رہتے ہیں یا گھبراہٹ، بے بسی، بے چینی آپ پر سوار ہے تو آپ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جس کا تعلق ہمارے مسائل سے لے کر ہماری صحت سے جڑا ہے۔ اس کے مریض معمولی سے مسائل کو بھی بڑے اورخوفناک تصور کرتے ہیں یا انھیں ایسا مایوس ہوتا ہے کہ جیسے ایک عام سا مسئلہ اس قدر عظیم اور مشکل ہے جو ان کے لیے مشکلات کھڑی کر رہا ہے اور اسی وجہ سے وہ...
سٹی42: پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات جب تک مکمل نہیں ہو جاتے، افغانستان کے ساتھ تمام معاملات معطل رہیں گے، ویزہ پروسیسنگ بھی معطل رہے گی۔ خواجہ آصف نے یہ بات آج اپنے شہر سیالکوت میں ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خواجہ آصف نے کہا، افغانستان سے اِس وقت ہر چیز کی آمدورفت معطل ہے ویزہ پروسیس بھی بند ہے، جب تک گفت و شنید مکمل نہیں ہوجاتی یہ پروسیس معطل رہے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے ہیں، مودی تو چپ ہی کرگیا اور مغربی محاذ پرہم پُرامید ہیں...
یہ 23 مارچ 1931 کا دن ہے۔ آج لاہور میں تین نوجوانوں کو پھانسی دی جانی ہے۔ بگھت سنگھ اور اس کے دو ساتھیوں سکھ دیو تھاپڑ اور شیو رام ہری راج گرو پر الزام ہے کہ انھوں نے 1928 میں برطانوی پولیس افسر جان سانڈرر کو لاہور میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ اس کے علاوہ 8 اپریل 1929 کو اسمبلی میں بم پھینکنے کا بھی الزام ہے۔ بھگت سنگھ اور اس کے ساتھی سام راج زندہ باد کا نعرہ لگایا کرتے تھے۔ ان تینوں آزادی کے جنگجوؤں کو معمول سے ہٹ کر شام سات بجے پھانسی دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوامی ردعمل سے بچا جا سکے مگر مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی مجسٹریٹ...
ستاروں کی چال کے لحاظ سے اپنے آج کے دن کا احوال جانیے حمل:21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے آرام کی حدود سے باہر نکلیں، آپ کوشش کر رہے ہیں، اور ہم جانتے ہیں، لیکن ذہنی طور پر آپ ابھی بھی اس خوفناک راستے میں پھنسے ہوئے ہیں کہ مشکل وقت آپ کا دن انتظار کررہا ہے، اور یہ بالکل سچ نہیں ہوسکتا۔ سانس لینے کے لیے کچھ وقت نکالیں، اپنی زندگی کا دوبارہ جائزہ لیں اور نوٹ کریں کہ کیا آپ ہمیشہ وہی چاہتے ہیں جو آپ چاہتے تھے یا اگر آپ اب بھی اسے صرف عادت/ توقع/ دباؤ کی وجہ سے تعاقب کررہے ہیں۔ اپنی منفرد ضروریات اور خواہشات کا احترام کریں، اپنے آپ کو بالکل وہ...
ہم نے بہت سی باتوں کو ایسے قبول کر لیا تھا کہ جیسے یہ ہمارا مقدر بن چکی ہیں۔ ان میں نہ کسی تبدیلی کا امکان ہے نہ کسی طرح کا ردو بدل ہو سکتا ہے۔ ہم اپنی ناکامیوں کو کبھی حالات کا نام دیتے رہے، کبھی مقدر کے نام سے پکارتے رہے اور کبھی اس کو قسمت کا دھندا قرار دیتے رہے۔ اس خود ساختہ مقدر سے لڑنے کا نہ کبھی ہمیں خیال آیا نہ ہم نے حالات کو بدلنے کی کوشش کی۔ لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے کچھ واقعات ہوئے جنہوں نے مجموعی یاسیت کے تصور کو ہی بدل دیا۔ قسمت کا ستارہ ہمارے ہاتھ میں تھما دیا اور مقدر کا اشارہ ہماری مرضی سے ہونے لگا۔ خواتین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251026-03-4 میاں منیر احمدسب سے پہلی اور بنیادی بات یہ ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جو ہونا تھا وہ ہوچکا‘ اب دیکھنا ہے کہ امت مسلمہ کم تر نقصان کا سامنا کیسے کرے؟ اور زمینی حقائق میں اپنے لیے کس قدر بہتر راستہ لے سکتی ہے۔ لگتا ہے کہ سارا منظر ہی بدل گیا ہے۔ غزہ دنیا کی گنجان ترین آبادی‘ دنیا کے نقشے پر نہیں‘ تباہ حال ہے اور بربادی کا شکار ہے۔ غزہ میں کھڑی اونچی نیچی تقریباً سب عمارتیں ملیا میٹ ہوچکی ہیں۔ شہری ادارے بھی تباہ ہوچکے ہیں۔ سب کچھ خاکستر کر دیا گیا ہے۔ تباہ کی گئی بستی کے ایسے کھنڈرات ہیں جو زمین پر نہیں کسی اور سیارے کی تصویر پیش کر رہے...
صالحہ سے شناسائی چند برس قبل ہوئی تھی۔ ہم دونوں ایک تقریب میں ملے تھے۔ جس کے بعد موبائل کے ذریعے رابطہ تعلقات میں بدل گیا اور ہم گہرے دوست یا اس سے بھی کچھ زیادہ بن گئے۔ میں اس معاشرے کا ایک نوکری پیشہ مرد ہوں۔ جو اچھے پیسے کماتا ہے اور صاف ستھرا ہو کر باہر نکلتا ہے۔ پرفیوم پسند ہیں تو ایک ہی وقت میں 2،2 استعمال کرتا ہوں۔ ایک اور بات بھی ہے کہ بعض اوقات میں اچھا سننے والا ہوں اور مانگنے پر کچھ اپنے تئیں بہتر مشورہ دینے کی بھی کوشش میں رہتا ہوں۔ صالحہ سے دوستی 3 برس پرانی ہے۔ سو اب ہم کافی اچھے دوست بن چکے تھے۔ وہ جب کبھی پریشان...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں ٹی ایل پی پر پابندی لگ جائے گی، ٹی ایل پی کے اندرون و بیرون ملک 3600 فنانسرز کی نشاندہی کرلی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چندے کی تمام چیزیں مذہبی جماعت کے گھر پہنچتی تھیں، سعد رضوی اور جماعت کے ذمے دار پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے، والدین بچوں کو ٹی ایل پی کی سرگرمیوں سے بچائیں، ورنہ ان پر دہشت گردی کے مقدمہ ہوں گے۔ انہوں ے کہا کہ ان کے اکاؤنٹ فریز ہیں، جو لوگ فنانس کرتے تھے ان کی فہرست بن چکی ہے۔ کسی بھی طرح کی کوئی فنڈنگ اس جماعت کو نہیں...
اسلام ٹائمز: اب اگر کوئی پوچھے کہ "کچھ خالص ہے؟؟" تو میں جواب دیتا ہوں: ہاں۔۔۔۔ جھوٹ، دھوکہ، فریب، لالچ، نفاق، کذب، بددیانتی اور بد نیتی۔۔۔۔۔۔ وہ اب بھی خالص ہیں، نہ ان میں خوف کی آمیزش ہوئی۔۔۔۔۔۔ نہ شرم کی۔۔۔۔۔۔۔ اور ہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو کبھی انسان تھے۔۔۔۔۔۔۔ اب صرف تصویر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔خالص نہیں۔۔۔۔۔ تحریر: ساجد علی گوندل sajidaligondal55@gmail.com بازار میں سب کچھ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ دھوکہ، وعدے، دعوں کی گونج اور ضمیر کی قیمت۔۔۔۔۔۔۔ لیکن کچھ خالص نہیں۔۔۔۔۔ یہ وہ عہد ہے، جہاں ہر سچ کے ساتھ کوئی مفاد منسلک ہے۔۔۔۔۔۔۔ جہاں ہر جذبہ کسی مصلحت کے تحت پروان چڑھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور ہر لفظ کے پیچھے ایک خفیہ سودا چھپا ہے۔۔۔۔۔۔۔ دکاندار اطمینان سے کہتا ہوا نظر آتا ہے: "یہ...
زباں فہمی265 کچھ ’نکاتِ سخن ‘ کے بارے میں (حصہ پنجم/آخر) سہیل احمدصدیقی [email protected] پچھلی قسط کے اَخیر میں (یہ آخر نہیں) ’’آئے ہے، جائے ہے‘‘ وغیرہ کے متعلق حسرتؔ موہانی کا بیان نقل کیا تھا اور پھر یہ عرض کی تھی کہ اس کے بعد راقم کی رائے دیکھیے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ جدید دور میں بھی کہیں کہیں، ان متروکات کا استعمال ہوا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ انھیں قبولِ عام کی سند بہرحال نہیں ملی۔ اسی ضمن میں حسرتؔ نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ ’’ضرورتِ شاعری کے خاص موقعوں پر بشرطِ مشّاقی ٔ کامل اِن کے استعمال میں بھی کچھ مضائقہ نہ ہونا چاہیے، مثلاً میرزا نسیم ؔ دہلوی کا ایک مصرع ہے...
ڈاکٹر صاحبان 80 اور 90 کی دہائی میں مریضوں کا علاج اپنی تعلیم، تجربے اور تشخیصی صلاحیت کے بل بوتے پر کرتے تھے اور بجا طور پر اس پر فخر بھی کرتے تھے۔ عموماً ڈاکٹر صاحبان اس خوبی کو اپنی پہچان بھی قرار دیتے تھے تاہم بعض اوقات ضرورت پڑنے پر لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج سے اپنی تشخیص کی تصدیق کرلیتے تھے۔ لیبارٹری ٹیسٹ کرواتے ہوئے ڈاکٹر صاحبان کا رویہ معذرت خواہانہ ہوتا تھا کہ مریض کو یہ اضافی زحمت اور خرچہ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ 2000 کے بعد یہ طریقہ علاج غیر پیشہ ورانہ قرار پایا اور یوں تقریباً متروک ہوگیا۔ اس کے بعد مریضوں کے علاج کا طریقہ کار تحقیقاتی قرار پایا اور یوں تشخیصی طریقہ کار پش...
فوٹو: اسکرین گریب وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے پوچھیں کہ احتجاج کا مقصد فلسطین تھا یا کچھ اور؟اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سوائے مذہبی جماعت کے عہدیداران کے کسی بھی مدرسے یا علماء کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا، کسی مذہبی جماعت اور علماء کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کل اظہار تشکر منایا جائے گا، کوئی احتجاج نہیں ہوگا۔محسن نقوی نے کہا کہ تحریک لبیک والوں سے آخری وقت تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے کہا گیا کہ واپس چلے جائیں، کچھ نہیں کہا جائے گا، تشدد...
اگر آپ نے حال ہی میں یوٹیوب استعمال کرتے ہوئے محسوس کیا ہے کہ کچھ چیزیں معمول سے ہٹ کر نظر آ رہی ہیں، تو یہ صرف آپ کا وہم نہیں — بلکہ حقیقت میں یوٹیوب نے اپناویڈیو پلیئر اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ یوٹیوب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کوزیادہ صاف، بہتر اور جدید بنانے کے لیے ویڈیو پلیئر میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان اپ ڈیٹس میں نہ صرف کنٹرولز کو ازسرِ نو ڈیزائن کیا گیا ہے، بلکہ نئے آئیکونز بھی شامل کیے گئے ہیں، جو زیادہ واضح اور یوزر فرینڈلی ہیں۔ کمپنی کے مطابق، ان تبدیلیوں کی آزمائش 2025 کے آغاز سے کی جا رہی تھی، اور اب یہ نئی...
شوبز انڈسٹری میں ایوارڈ کی تقسیم کی تقریبات میں جہاں چمک دمک، گلیمر اور مسکراہٹیں ہوتی ہیں، وہیں کبھی کبھار ایسے یادگار لمحات بھی جنم لیتے ہیں جو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی ہوا جب اداکارہ سجل علی ایوارڈ دینے اسٹیج پر آئیں اور میزبان یاسر حسین نے کچھ مزاحیہ جملے ان کی جانب پھینکے تھے جو بڑھ کر ہلکی پھلکی نوک جھونک میں تبدیل ہوگئے۔ جب یاسر حسین اپنی تئیں سجل علی کو تنگ کرنے کے لیے جملوں کی برسات کر بیٹھے اور سمجھ رہے تھے کہ معرکہ مار لیا تو عین اسی وقت سجل علی مسکرائیں اور جواب دیا کہ آپ کے اسکرپٹ کی ساری لائنز ختم ہوگئی ہیں یا ابھی کچھ باقی ہیں؟ یہ جملہ سنتے ہی ہال قہقہوں سے...
جائے بمعنیٰ جگہ حسرت ؔ موہانی نے ارشاد فرمایا کہ جگہ کے معنیٰ میں جائے بولنا غالبؔ کے تلامذہ کے عہد تک رَوا تھا، مگر بالاتفاق متروک ہوگیا، البتہ دِلّی والے بول چال میں اب بھی برتتے ہیں۔ اب اس لفظ کے شعر میں استعمال کی مثالیں دیکھیں: ذوقؔ کا یہ شعر تو مشہور ِ زمانہ ہے: سر بَوقتِ ذِبح، اُس قاتل کے زیرِپائے ہے یہ نصیب اللّہ اکبر! لوٹنے کی جائے ہے پھر اُنہی کے ہم عصر مومنؔ نے کہا: کردیے اپنے آنے جانے کے تذکرے جائے جائے لوگوں نے ان کے خُرد معاصر زکیؔ دہلوی، تلمیذ ِ غالبؔ کا شعر ہے: تادم ِ مرگ زکیؔ سے گئی ہر سا ل گرہ رشتہ عمر بہت جائے سے ٹُوٹا نکلا...
یوں لگتا ہے کہ کسی منصوبہ بندی کے تحت ملک کو بدامنی کی آگ میں دھکیلا جارہا ہے۔ یہ کیا ہے کہ وطنِ عزیز کے ہر حصّے میں دنگا، فساد اور جھگڑے پھوٹ پڑے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کچھ سکون ہوا، تو ملک کے دوسرے حصّے بدامنی کا شکار ہوگئے ہیں۔ ملک کے کسی حصّے میں بھی امن یا استحکام نظر نہیں آتا۔ کہیں دہشت گردی کے زہریلے ناگ بے گناہ انسانوں کو ڈس رہے ہیں اور سیکیوریٹی فورسز کے گھبرو جوان اور خوبرو افسر شہید ہورہے ہیں، کہیں سرحدوں پر آگ برس رہی ہے، کہیں جہلاء کے جتھے پولیس سے برسرِ پیکار ہیں، پنجاب اور اسلام آباد کی سڑکیں اور راستے بند رہے ہیں۔ کئی دن جی ٹی روڈ...
’پاک افغان معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں‘، فضل الرحمان کے بیان کے کچھ دیر بعد افغانستان کی پھر جارحیت
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی قیادت سے رابطہ ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔ اسلام آباد کنونشن سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے ماضی میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا، اور اب بھی کر سکتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: افغانستان کی پاکستانی حدود میں پھر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، پوسٹیں اور ٹینک تباہ، طالبان لاشیں چھوڑ کر فرار مولانا فضل الرحمان کی افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے کی گفتگو کے کچھ وقت بعد ہی افغانستان نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ایک...
ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ ہمارے جذبات، سوچ اور ذہنی کیفیت پر ہمارا مکمل کنٹرول ہوتا ہے لیکن سائنس بتاتی ہے کہ حقیقت اس کے برعکس بھی ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اور کیسے ہیں؟‘ کے علاوہ بھی کچھ سوال جو آپ کو لوگوں کے قریب لاسکتے ہیں! نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہارمونز جو ہمارے جسم میں مختلف غدود سے خارج ہوتے ہیں نہ صرف جسمانی افعال بلکہ دماغی حالت اور مزاج پر بھی گہرا اثر ڈال سکتے ہیں۔ ہارمونز کیا کرتے ہیں؟ ہارمونز دراصل کیمیائی پیغام رساں ہوتے ہیں جو خون میں شامل ہو کر جسم کے مخصوص حصوں تک پہنچتے ہیں اور ’حکم‘ دیتے ہیں کہ کیا کرنا ہے جیسے کہ انسولین کا...
فائل فوٹو جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیسرے روز بھی متعدد سڑکیں بند ہیں، جبکہ کچھ راستے کھول دیے گئے ہیں، تاہم موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث تیسرے روز بھی معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں، مختلف شاہراہوں اور داخلی راستوں کی بندش کے سبب شہریوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بدستور تاحکم ثانی معطل ہے۔راولپنڈی کے اندرون شہر رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے ملحقہ علاقوں کی گلیوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، تاہم راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہیں...
مذہبی جماعت کا احتجاج اسلام آباد، راولپنڈی کے کچھ راستے کھل گئے، موبائل انٹرنیٹ جزوی بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث کئی روز سے بند جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں میں سے کچھ اہم شاہراہوں کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے جاری مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ متعدد مرکزی شاہراہوں پر کنٹینرز رکھ کر راستے بند کیے گئے تھے، جس سے...
اسرائیلی فوج کے جزوی انخلا کے بعد ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنے تباہ شدہ گھروں کی طرف واپس لوٹنے لگے۔ کئی خاندان وہی راستے طے کر رہے ہیں جہاں سے وہ پہلے سمندر کے کنارے یا دوسرے محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہوئے تھے۔ دھول میں اٹی سڑکوں پر ایک لمبا قافلہ غزہ شہر کی جانب رواں دواں تھا، جو چند روز قبل شدید حملوں کا نشانہ بنا تھا۔ شیخ رضوان کے رہائشی اسماعیل زیدہ نے کہا، ”اللہ کا شکر ہے میرا گھر ابھی کھڑا ہے، مگر آس پاس سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی دوپہر 12 بجے نافذ ہو گئی۔ حکومت نے جمعے کی صبح حماس کے ساتھ...
کہانی پرانی ہے لیکن جب تک یہ جہان ہے اور اس میں یہ حیوان ہے جس کے منہ میں زبان ہے اور ہمیشہ اپنے بارے میں رطب اللسان ہے۔کوئی کہانی پرانی نہیں ہوتی،کیونکہ جس طرح تاریخ اپنے آپ کو دہراتی رہتی ہے اسی طرح یہ بھی اپنے کرتوت دہراتا رہتا ہے۔تو یہ پرانی بھی ایک مرتبہ پھر خود کو دہرا رہی، فرق صرف یہ ہے کہ پرانی ایک فرد کی تھی اور یہ کہانی ایک ملک کی ہے۔ایک لڑکا جس کے والدین ایک حادثے میں مرگئے تھے، سارے رشتہ داروں کو اس سے محبت اور ہمدردی ہوگئی، ہر کوئی اسے اپنے گھر لے جاتا کھلاتا پلاتا اور خاطر مدارت کرتا چنانچہ رشتہ داروں کے اس لاڈ پیار میں وہ بگڑگیا۔...
فیشن ڈیزائنر زین احمد نے پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام قیاس آرائیاں دراصل انسٹاگرام کے تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب مداحوں نے دیکھا کہ زین احمد نے آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے اور شادی کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ تاہم، زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کی کہ میرا اکاؤنٹ کچھ دنوں سے بگ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے کچھ پوسٹس آرکائیو کر دی گئیں، اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات موصول ہوئے ہوں تو معذرت،...
بیت اللہ پر پہلی نظر پڑی تو وجود اپنی گہرائیوں تک سرشار ہوگیا، زائرین لوٹ کر آتے تو بتاتے تھے کہ کعبے کو دیکھ کر ہیبت طاری ہو جاتی ہے، میرا تجربہ بالکل مختلف تھا۔ یوں لگا جیسے رحمتوں نے مجھے اپنی آغوش میں لے لیا ہو، رب تعالیٰ کا جلال تو تھا مگر اس کی رحمت بھی عرش سے کسی بارش کی صورت اتر رہی تھی۔ اس کا باقاعدہ احساس ہو رہا تھا، جیسے آپ برسات میں کھڑے ہوں اور آپ پر مینہ برس رہا ہو۔ ایسے ہی میں کعبے کے سامنے کھڑا اپنے وجود کو رحمتوں میں بھیگا محسوس کر سکتا تھا۔ میں ایک طرف ہٹ کر کھڑا ہوگیا، سوچ کر گیا تھا اللہ کے گھر پر پہلی...
[email protected] (گزشتہ سے پیوستہ) حرف’ہ‘ (جاری) ا)۔ ’’ہینگے‘‘ بجائے ’ہیں‘، مثلاً میرؔ: قیدِحیات، قید کوئی سخت ہے کہ روز مر رہتے ہینگے اُن کے گرفتار، ایک دوب)۔ ’’ہیگا‘‘ ، مثلاً آبروؔ: سخن سنجان میں ہیگا آبروؔ آج نہیں شیریں سخن، شاکر سری کا (یعنی شاکرؔ کے مانند) راقم وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ یہ شاکرؔ ، آبروؔ کے معاصر تھے جبکہ دکن میں ایک شاکرؔ اور ہوگزرے ہیں۔ یہاں حسرتؔ نے لکھا ہے کہ ’’پرانے لوگ کبھی کبھی اب بھی ہیگا اور ہینگے بول جاتے ہیں‘‘۔ معاملہ یہ ہے کہ اردو معیاری زبان یا روزمرّہ میں تو اِس کا استعمال ترک ہے، البتہ عوامی بولی ٹھولی یا Slangمیں کہیں کہیں سُننے کو مل جاتا ہے، کہیں کہیں...
25 ستمبر 2025ء پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی تاریخ میں ایک نیا اور روشن باب بن گیا، جب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی گرمجوش ملاقات نے دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات کو ایک نئی جہت دی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان خلوص اور باہمی اعتماد کے جذبات نمایاں تھے۔ ایک دوسرے سے گلے ملنے کی تاریخی تصویر سامنے آنے کے بعد یہ لمحہ پاک سعودی تعلقات کی تاریخ میں ایک علامتی موڑ بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دورہِ پاکستان کے دوران کن معاہدوں پر دستخط کریں گے؟ جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار فاران جعفری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف دو محاذ کھولنے کی تیاری کر رہا ہے، وہ اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے پاکستان کے کچھ علاقے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ اس مقصد کیلئے بھارت یا تو آزاد کشمیر میں قبضہ کرے گا یا پھر وہ پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑے گا، جب پاکستان مشرقی محاذ پر مصروف ہوگا تو مغربی محاذ پر طالبان خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں پر قبضہ کرلیں گے۔ اپنی ایک طویل ایکس پوسٹ میں فاران جعفری نے کہا کہ تمام علامات بتاتی ہیں کہ اگلے تنازعے میں بھارت پاکستان کے خلاف دو محاذی جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ معرکہ حق کے بعد...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 03 اکتوبر 2025ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر نائب امیر لیاقت بلوچ نے سیکریٹری اُمورِ خارجہ، ایڈیشنل سیکرٹری اُمور خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل مڈل ایسٹ اُمور سے رابطہ کیا اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی صورتِ حال پر بات کی۔ لیاقت بلوچ نے اُمور خارجہ کے عہدیداران سے کہا کہ پاکستانی عوام صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر سوار دُنیا بھر کے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے رضاکاران کی اسرائیلی درندوں کے عالمی سمندر میں ایکشن، گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اُمور خارجہ کے عہدیداران نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پارلیمنٹ کو بھی پوری صورتِ حال پر بریفنگ دے رہے ہیں...
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کیلئے 20 ارب روپے کا لالی پاپ ناکافی ہے، وزیراعظم کراچی کیلئے 200 ارب روپے بھی خرچ کریں تو وہ بھی ناکافی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کیلئے 200 ارب روپے بھی کم ہیں، شہر کیلئے وزیراعظم سے مدد نہیں مانگوں گا تو کس سے مانگوں گا، اگر وہ پنجاب کے معاملے میں کچھ بولیں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ناراض ہو جائیں گی۔ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں کیتھ لیب کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تنقید برائے تنقید سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، آپ لوگوں کو پتا چل جائے گا کہ کہاں کتنا کام ہوا ہے،...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگلا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، بجٹ وزارت خزانہ کے تحت بننے والا ٹیکس پالیسی بورڈ بنائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، رکن کمیٹی نے کہا کہ وزیر خزانہ صاحب ٹیکس کلکشن کلاشنکوف سے نہیں ہوتی، تاجروں کے ساتھ تاجروں والا برتاؤ کریں، طالبان یا دہشت گردوں کی طرح برتاؤ نہ کریں۔ متاثرہ شہری کی وکیل نے کہا کہ ایف بی آر نے صدر کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کرکے حکومت کی ہدایات کی خلاف ورزی کی، وفاقی محتسب کے فیصلوں کو صدر کے پاس چیلنج کیا...
میں نے کچھ غلط نہیں کیا،بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا، محسن نقوی ڈٹ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا، میں بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا،ٹرافی میرے دفتر پڑی ہے،میں انھیں خوش آمدید کہوں گا آکر لے جائیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرصدر اےسی سی محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دےدیا، کہا بھارتی میڈیا جھوٹ بولتا ہے اورجھوٹ کاسہارا لیتا ہے،نہ میں نے کچھ غلط کیاہے نہ ہی بی سی سی آئی سے معافی مانگی ہے،نہ ہی میں بی سی سی آئی سے کبھی معافی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر ِ اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورے کا چرچا اپنی جگہ مگر ساری محفل کا اصل موضوع شمع بن گئیں۔ سوالات اٹھے ان کو پیچھے کس نے بٹھایا؟ طیارے میں کس نے سوار کروایا، تقریر کس نے لکھوائی؟ اور اب ہر شخص اپنی اپنی صفائیاں پیش کرنے میں مصروف ہے۔ خواجہ آصف کی وضاحت نہایت بھونڈی اور ناقابل ِ قبول ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ انہیں علم ہی نہیں تھا کہ کس نے انہیں پیچھے بٹھایا، حالانکہ درجنوں تصاویر میں وہ محترمہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ ایسا مؤقف کون مانے؟ میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ نشستوں کی ترتیب ہمیشہ وزارتِ خارجہ یا سفارت خانہ طے کرتا ہے۔ یاد رہے...
کراچی میں بارش کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، وہیں طوفان کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ جبکہ ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ طوفان بادوباراں کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑنا پڑا، جبکہ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور ایک منسوخ کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں بارش کا امکان ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ویتنام سے آنے والی ترکش ایئرلائن کی کارگو پرواز TK-6245 خراب موسم کے باعث کراچی میں لینڈ نہ کر سکی، جسے طویل انتظار کے بعد کسی متبادل ایئرپورٹ کی طرف بھیج دیا گیا۔ اسی طرح لاہور...
یہی بہت ہے کہ تم دیکھتے ہوساحل سے سفینہ ڈوب گیا ہے تو کوئی بات نہیں یہی تمہارا سب سے بڑا احسان ہے کہ مجھ پر کوئی احسان نہ کرو، صرف سورج کے احسانوں کومت روکو۔ آج اگر دنیا کے حکمران اپنا منحوس سایہ دنیا سے ہٹا لیں تو سورج کی روشنی اس زمین کو انسان کے لیے پرامن و خوبصورت بنادے ۔ لیکن بتانے والی اصل بات یہ بھی نہیں بلکہ وہ ہے جو میں آگے بتانے والا ہوں ۔ بظاہراس بات کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں بنتا جو ہم نے ڈیوجینز اورسکندر کے سلسلے میں شروع کی تھی لیکن اس دنیا میں ایسی کوئی بات ہے ہی نہیں جس کاکسی اوربات سے تعلق نہ ہو۔ جو...
پنجاب کام کررہا ہے باقی لوگ تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کرلیں: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیلاب سروے مہم کے رضاکاروں سے حلف لیا اور خطاب میں کہا کہ آپ سیلاب زدگان کے نقصانات کا تخمینہ لگانے نہیں انسانیت کی خدمت کیلئے جارہے ہیں، دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب آیا، 25 کے قریب شہر متاثر ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ خواجہ سلمان رفیق نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دن رات ایک کردیا، مریم اورنگزیب نے مظفر گڑھ کے گاں میں ڈیرے ڈالے، 18، 18 گھنٹے کام کیا،...
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحرالکاہل میں چین کی تیز رفتار فوجی توسیع کے پیشِ نظر شروع کردہ امریکی منصوبے ’’ریپلیکیٹر‘‘ کو اپنی توقعات کے مطابق کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ یہ پروگرام 2023 میں نائب وزیر دفاع کیتھلین ہکس نے متعارف کروایا تھا جس کا مقصد ہزاروں چھوٹے، خودکار اور مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرونز اور دیگر خودمختار نظام تیز رفتار انداز میں خریدنا اور میدان عمل میں لانا تھا۔ رپورٹ کے اہم نکات: منصوبہ اگست 2025 تک فضائی، زمینی اور بحری سطح پر ہزاروں خودکار نظام فراہم کرنے کا ہدف رکھتا تھا، مگر فنی خامیوں، پروڈکشن کی سست رفتاری اور بلند اخراجات کے باعث یہ اہداف پورے نہ ہو سکے۔ کچھ ڈرونز ناقابلِ اعتماد ثابت ہوئے،...
اصل نام تو اس کا ڈیوجینز تھا لیکن عربوں نے اسے ’’ دیوجانس‘‘ کردیا ہے چونکہ انسانوں سے زیادہ وہ کتوں کی صحبت میں خوش رہتا تھا اس لیے ’’کلبی‘‘ بھی کہلایا وہ جہاں جی چاہتا تھا پڑا رہتا تھا ، لوگ جو اشیائے خورونوش دیتے تھے ان میں سے تھوڑا بہت کھا کر ادھرادھر پھینک دیتا تھا اس لیے ہمیشہ اس کے گرد کتے بھی لیٹے رہتے تھے۔ مردان شہر میں ایک بڑھیا تھی، وہ بھی اپنے وقت کی دیوجانس کلبی تھی ، میں نے خود اسے کتوں کے نرغے میں لیٹے دیکھا تھا ، لوگ اسے ’’سپوماسی‘‘ یعنی کتوں کی ماسی کہتے تھے ۔ ڈیوجینز نے بڑی لمبی عمر پائی تھی، اس نے سقراط ،افلاطون اورارسطو سب کی...
روزنامہ ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی اپنا ملک چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ امریکا، کینیڈا، یورپ اور عرب ملک جانے والے ان افراد میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں اور اپنا ملک چھوڑ کر بیرون ملک جانے والے یہ پاکستانی قانونی طور پر گئے ہیں اور جاتے جاتے پروٹیکٹر کی فیس کی مد میں حکومت کو 26 ارب 62 کروڑ اور 48 لاکھ روپے کی بھاری رقم ادا کرکے گئے ہیں جب کہ غیر قانونی طور پر ملک چھوڑ کر اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر پاکستانیوں کا تو پتا ہی نہیں کہ ان میں کتنے اپنی منزلوں پر پہنچ سکے، کتنے سمندروں کی نذر...
آخر جب اتنے سارے لوگ اتناسارا بول رہے ہیں تو ہمارا بھی تو آخر زورچلتا ہے اپنی زبان پر اورلوگوں کے کانوں پر بلکہ دماغوں پربھی ۔کچھ عرصے سے ہم دیکھ رہے ہیں اورسن بھی رہے ہیں، جب پاکستان کے لوگوں نے اپنے سارے ’’کام‘‘ چھوڑ کر بولنے ، بولتے رہنے اوربولتے چلے جانے کو اپنا ’’قومی کام‘‘ قومی فریضہ اورقومی وطیرہ بنا لیاہے بلکہ ایک اچھے اورسچے پاکستانی کی نشانی ، شناخت اورپہچان بھی بولنا ، بولتے رہنا اوربولتے چلے جانا ہی قرارپایا ہے بلکہ عام پاکستانی تو صرف خود ہی اپنی استطاعت ، پہنچ اورگنجائش کے مطابق بول رہے ہیں لیکن جو ’’بڑے ‘‘ ہیں اور’’ممتاز‘‘ پاکستانی ہیں، وہ اپنے بولنے کو ناکافی سمجھ کر اپنے لیے اضافی...
متن کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ بچیوں کو بھی پیسوں کا لالچ دیکر اپنے کمرے میں لیکر گیا ہوں، بچے اور بچیوں کو کئی بار کمرے میں لیکر گیا، وہاں ان سے غلط کام کرتا تھا، اس کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پیسوں کا لالچ دیکر بچوں سے زیادتی کے کیس میں ملزم شبیر تنولی کا 6 مقدمات میں زیر دفعہ 164 کے تحت بیان کا متن سامنے آگیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ملزم شبیر تنولی کا 6 مقدمات میں زیر دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروایا گیا تھا۔ متن کے مطابق بیان ریکارڈ کروانے سے قبل عدالت نے ملزم شبیر کو 2 گھنٹے سوچنے کا بھی وقت دیا۔ عدالت نے استفسار کیا...
(گزشتہ سے پیوستہ) حسرت ؔموہانی کو جدید نسل، زیادہ سے زیادہ ایک شاعر کی حیثیت سے جانتی ہے، اُن کی تحقیق وتدوین اور تنقید کے علاوہ، تحریکِ آزادی میں اُن کے کردار پر بھی بہت دبیز پردہ پڑا ہوا ہے۔ (مطالعہ پاکستان کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک رات علامہ اقبال نے خواب دیکھا، چودھری رحمت علی نے نام رکھا اور قائداعظم نے پاکستان بنادیا)۔ یہ انتہائی دُکھ کی بات ہے کہ اس بابت تحقیق اور رَدِّتحقیق [Counter research] ہوتی رہتی ہے مگر ہمارے یہاں لوگ اپنے مطلب اور مزے مزے کی چیزیں دیکھنے، پڑھنے اور اُن سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہمہ وقت فارغ نظر آتے ہیں، جب کہ کوئی کارآمد چیز ہوتو کہتے ہیں، اتنا لمبا چوڑا...
مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ بگرام پر دوبارہ قبضے کے لیے اشتعال انگیز بیانات علاقائی کشیدگی اور پیچیدگیوں میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ روس نے بھی حالیہ مہینوں میں متعدد بار مغربی، بالخصوص امریکی، افغانستان میں فوجیوں کی واپسی کی کوششوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بگرام ایئر بیس پر دوبارہ قبضے کی کوشش کے بارے میں امریکی صدر کے ریمارکس کے جواب میں چین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے اور تصادم کی فضا پیدا کرنے جیسی سوچ کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے اور افغانستان کے مستقبل کا تعین ملک کے عوام کو کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کے...
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کاکہناہے کہ ملکی حالات کی تیزی سے بدلتی ہوئی رفتار اس بات کا عندیہ دے رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین پارلیمنٹ سے اور کچھ جج عدلیہ سے باہمی مفاد کی خاطر مستعفی ہوسکتے ہیں۔ مسلم لیگ کے رہنما نے کہاکہ یہ صورتحال ملک کو ایک بار پھر سیاسی و آئینی بحران کی طرف لے جا سکتی ہے، پارلیمانی نظام میں قائمہ کمیٹیاں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہ ادارہ پارلیمنٹ کی روح تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موجود ہے تو اسے چاہیے کہ قائمہ کمیٹیوں میں بھی...
فائل فوٹو۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی روح ہیں، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں موجود ہے تو بہتر ہے قائمہ کمیٹیوں میں بھی رہے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا جمہوری کردار ادا کرے۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ حالات کی رفتار بتا رہی ہے کہ کچھ عرصے میں پی ٹی آئی پارلیمنٹ سے اور کچھ جج صاحبان عدلیہ سے باہمی مفاد کی خاطر مستعفی ہو جائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہدف کیا ہے؟ ہدف آگے بڑھتے پاکستان کو پھر کسی بڑے بحران میں دھکیلنا ہے۔ امکان کیا ہے؟ ایک اور بڑی ناکامی، ایک اور بڑی رسوائی!۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا اسٹریٹجک معاہدہ کئی اعتبار سے غیر معمولی نوعیت کا حامل ہے جس کے اثرات پر دنیا بھر میں بحث ہورہی ہے۔ مسلم دنیا، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں اسے خاص توجہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ ابھی اس پر کئی ممالک کا ردعمل محتاط ہے، بھارت نے کھل کر تبصرہ نہیں کیا، امریکی بھی صورتحال کا جائزہ ہی لے رہے ہیں۔ ایرانی ردعمل ممکن ہے اعلانیہ سامنے نہ آئے، مگر بہرحال تہران میں بھی اس پیشرفت کا گہرائی سے تجزیہ ہورہا ہوگا۔ پاکستان کے نقطہ نظر سے البتہ اس میں خاصا کچھ ہے، بہت دلچسپ، اہم اور غیر متوقع۔ یہ معاہدہ ایک بڑا سرپرائز ثابت ہوا اس میں کوئی شک نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دعائوں کا ایک نہ ختم ہونے والا ذخیرہ ہے جتنا بھی چاہیں اس کو پھیلا لیں۔ ایک ایک دعا کو‘ اس کے الفاظ کو آپ دیکھیں‘ ان میں جن چیزوں کو مانگا گیا ہے اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ بندے کو کیا ہونا چاہیے‘ کیسا بننا چاہیے۔ اس کے لیے کوئی لمبی چوڑی تقریر نہیں کی گئی‘ کوئی لمبی چوڑی کتاب نہیں لکھی گئی‘ بلکہ چند مختصر جملوں میں دعا کے انداز میں اس کی تعلیم دی گئی ہے۔ اس کی ایک خوب صورت مثال: اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ ہے۔ چار الفاظ کے ایک مختصر جملے میں بندگی کی پوری تعلیم دعا کے انداز میں دے دی گئی ہے۔ دعا آدمی کو یاد ہوجاتی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں مختلف سٹرکچرل اہداف اور کارکردگی کے طے شدہ معیارات کے تحت ہوں گے۔ ان میں سے کچھ اہداف کو حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ پاور سیکٹر سمیت کچھ سیکٹرز میں اہداف کی جانب پیشرفت ہو رہی ہے۔ حکومت کی گورننس اور کرپشن کی تشخیصی اسیسمنٹ رپورٹ چھپنا تھی جو کہ ابھی تک سامنے نہیں۔ 22 سٹرکچرل بنچ مارکس تھے جن میں سے بیشتر پر عمل کیا گیا ہے جبکہ پانچ ایسے ہیں جن پر عمل درآمد کی پیشرفت مقررہ ہدف سے پیچھے ہے۔ ان میں تین ڈسکوز کی نجکاری کے حوالے سے مقررہ ہدف بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ فرٹیلائزر سیکٹر پر ایف ای ڈی...
رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر سینئر صحافی رضی دادا کی کمیٹی میں پیش ہونے اور معذرت کرنے لیکن کمیٹی کی جانب سے قبول نہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر عمر چیمہ کے بعد اب صحافی وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں رضی دادا کو غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر کمیٹی ممبر نے انتہائی تلخ لہجے میں کہا کہ آپ نے انتہائی گھٹیا بات کی، آپ کو پی ٹی وی نے اینکر کی ذمہ داری دی، سرکاری میڈیا کا اینکر ہوتے ہوئے آپ نے جو الفاظ کہے وہ مجھے دہراتے ہوئے بھی شرم آتی ہے ۔ بعدازاں کمیتی نے رضی دادا...
وہ تمام لوگ جو اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد ہیں، یقیناً ان کا جواب ہاں میں ہوگا۔ آپ کے ذہن میں یہ سوال کلبلا سکتا ہے کہ اکلوتے کےلیے ’’سب‘‘ کا لفظ گرامر کے لحاظ سے غلط ہے۔ آگے جو کچھ غلط آنا ہے تو اس کے مقابلے میں اسے ناقابل اعتنا سمجھ کر آگے چلتے ہیں۔ جو لوگ دو بھائی یا ایک بھائی ایک بہن یا دو بہنیں ہیں، ہوسکتا ہے کہ ان میں سے کچھ کا جواب ہاں میں اور کچھ کا نہ بھی ہوسکتا ہے مگر وہ لوگ جو تین یا تین سے زائد بھائی یا بہنیں ہیں، یقیناً ان میں سے اکثریت کا جواب ’’نہیں‘‘ میں ہوگا۔ میں عموماً اپنی تربیتی نشستوں میں شرکا سے...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کیلیے راولپنڈی پہنچے، جہاں پولیس نے انہیں گورکھپور ناکلے پر روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے ملاقات نہ کروا کے پارٹی میں تقسیم چاہتی ہے اور ہمارے کچھ لوگ اس ایجنڈے پر ہمارے کچھ لوگ بھی بے وقوف بن جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کیلیے راولپنڈی پہنچے، جہاں پولیس نے انہیں گورکھپور ناکلے پر روک دیا۔ علی امین گنڈا پور نے پولیس سے بات چیت کی مگر انہیں آگے جانے کی اجازت نہ ملی اور پھر وہیں پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ کا...
کیا صرف چند معیاری سوالات آپ کو دوسروں کے قریب لا سکتے ہیں؟ نیدرلینڈز کی یونیورسٹی آف ایمسٹرڈیم کے ماہرین نفسیات نے ایسا ہی ایک تجربہ کیا جس نے حیران کن نتائج دیے۔ یہ بھی پڑھیں: اکثر افراد کو درپیش ’دماغی دھند‘ کیا ہے، قابو کیسے پایا جائے؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہر نفسیات ایڈی برومیل مین اور ان کی ٹیم نے 8 سے 13 سال کی عمر کے بچوں اور ان کے والدین پر ایک تجربہ کیا جس میں والدین نے اپنے بچوں سے صرف 14 سوالات پوچھے۔ یہ سوالات عام گفتگو سے ہٹ کر، ذاتی تجربات اور جذبات سے متعلق تھے۔ مثال کے طور پر اگر آپ دنیا کے کسی بھی ملک جا سکتے تو کہاں...
ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر بے وقوف بن جاتے ہیں، وزیراعلی علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے ملاقات نہ کروا کے پارٹی میں تقسیم چاہتی ہے اور ہمارے کچھ لوگ اس ایجنڈے پر ہمارے کچھ لوگ بھی بے وقوف بن جاتے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا صوبائی کابینہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کیلئے راولپنڈی پہنچے، جہاں پولیس نے انہیں گورکھپور ناکلے پر روک دیا۔علی امین گنڈا پور نے پولیس سے بات چیت کی مگر انہیں آگے جانے کی اجازت نہ ملی اور پھر وہیں پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ کابینہ کا اجلاس یہاں...
موجودہ دور میں ایسے اہل فن خال خال ہیں جو بہ یک وقت فطری طور پر عمدہ شاعر، ماہرعروض داں اور مختلف و متنوع معلومات کے حامل ہوں۔ قحط الرّجال ہے کہ اچھا شعر کہنے والے ہی نہیں ، سمجھنے والے اور سمجھ کر داد دینے والے بھی کم کم ہیں۔ (زوال کی بہت سی مثالوں میں کسی شعر پر داد کی بجائے تالیاں اور سِیٹیاں بجانے کی بدعت شامل ہے، آوازے بھی کسے جانے لگے ہیں)۔ بہت کم شاعر ایسے ملتے ہیں جو کوئی شعر کہنے کے بعد، اس میں راہ پاجانے والی کسی غلطی کا ادراک کرکے تصحیح پر آمادہ ہوں۔ سوشل میڈیا نے سب سے بڑا کام یہی کیا کہ ہر شعبے کی طرح ادب میں بھی...
پانی کا سیلاب تو اپنی جگہ۔اور جن کو ان سیلابوں کا شکار ہونا تھا، ہوگئے اور ہوتے رہیں گے کہ ’’نشیبوں‘‘ میں رہنے والے ہمیشہ سیلابوں کی زد میں رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں پشتو کا ایک گیت بھی ہے کہ نرے باران دے پاس پہ لوڑو ئے وروینہ ژورے’’ کرمے‘‘ تہ نصیب راوڑے یمہ ترجمہ(بارشیں اوپر پہاڑوں پر برس رہی ہیں لیکن میرا نصیب مجھے گہرے نشیب’’کرمہ‘‘ میں لایا ہے)کرم کرمہ پاڑہ چینار کا مقامی نام ہے جو نشیب میں ہے اور ہمیشہ پہاڑوں سے آنے والوں کی زد میں رہتا ہے۔ اب اس مسئلے کا حل یا سوال کا جواب کسی کے پاس بھی نہیں ہے کہ کچھ لوگ’’نشیب‘‘ میں کیوں رہتے ہیں یا رہنے پر مجبور ہیں...
بارشوں کی صورتحال سے ملک میں مسائل گمبھیر ہوگئے ہیں، شہر تو شہر، گاؤں دیہات سب اس میں الجھے ہیں اور اندرون شہر خاص کر کراچی میں پانی کی نایابی اس قدر کے پانی کے ٹینکر دن رات دندناتے سڑکوں،گلیوں کوچوں پر نظر آتے ہیں۔ سخت گرمیوں میں پانی کا مسئلہ سمجھ میں آتا ہے کہ سر پر چمکتا سورج، تپتی زمین کہ چیل بھی انڈہ چھوڑ جائے لیکن آسمان بادلوں سے بھرا، زمین نم اور فضا بارش کی بوندوں سے بوجھل ایسے میں پانی کے ذخیروں کا خالی رہ جانا سمجھ سے بالاتر ہے لیکن ایسا ہی ہو رہا ہے۔ بہرحال خیبر پختونخوا اور دیگر بالائی علاقوں میں گاؤں بازاروں اور اسکولوں کا بہہ جانا بہت تکلیف دہ ہے۔...
فرانس میں بیوروکریسی اور سیاسی ڈھانچے پر عوامی بے اعتمادی، معاشی ناانصافیوں اور بجٹ کٹوتیوں کے خلاف شدید ردِعمل کے پیشِ نظر ’سب کچھ بلاک کرو‘ کے نام سے احتجاجی تحریک میں شدت آ گئی ہے، اور صدر میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ بدھ کے روز شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے دوران فرانس بھر میں مظاہرین نے سڑکوں اور گیس اسٹیشنز کو بلاک کرتے ہوئے جگہ جگہ آگ لگائی۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس: پینشن کی عمر میں اضافے کے بل کے خلاف نواں ملک گیر احتجاج حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے 80 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے ہیں جنہوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور درجنوں...
جسے بھیجا جاتا ہے وہ صحافت نہیں کرتا، سب کچھ دانستہ کیا جا رہا ہے، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جسے بھیجا جاتا ہے، وہ صحافت تو نہیں کرتا، یہ سب کچھ دانستہ کیا جا رہا ہے۔اڈیالہ جیل جاتے ہوئے داہگل ناکا پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کل جو کچھ بھی ہوا، میں اس سب کی مذمت کرتی ہوں۔ جب کوئی جان بوجھ کر بھیجا جاتا ہے تو وہ صحافت تو نہیں کرتا۔ جان بوجھ کر مستی کی گئی ہے، لوگوں کو اشتعال دلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں...
واشنگٹن:وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عمران خان کے بغض میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت کی سزا کی حمایت کردی۔امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے لیے انٹرویو کے دوران این بی سی نیوز کے نامہ نگار برائے سکیورٹی امور ڈین ڈی لیوس نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عمران خان کی گرفتاری پر سوال کیا۔اسحاق ڈار نے اس سوال کا جواب تو خاصے تحمل کے ساتھ دیا لیکن اس کے باوجود وہ کچھ ایسا کہہ گئے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انھیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اسحاق ڈار نے عمران خان کی گرفتاری کا جواز پیش کرتے ہوئے اس کا موازنہ امریکا میں قید پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے کیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے...
یہ ہم نہیں بلکہ علامہ اقبال نے پوچھا تھا کہ کوئی سمجھائے یہ کیا رنگ ہے میخانے کا آنکھ ساقی کی گرے نام ہو پیمانے کا اپنے ایک’’ جہاں دیدہ ‘‘ سب کچھ پوشیدہ اور بہت شنیدہ ملازم کے بارے میں تو ہم آپ کو بتاچکے ہیں کہ وقت نے اس کا سب کچھ چھین کر کہاوتوں حکایتوں اور اقوال زرین کا گنج بے بہا بنادیا تھا۔ چنانچہ جب وہ ایک بات کرتا تھا اور بیچ میں کوئی اور بات یاد آجاتی تھی تو پوپلے سے مسکرا کرکہتا، ایک کر رہا ہوں دوسری دُم ہلا رہی ہے۔اس کی یہ بیماری کچھ کچھ ہمارے اندر بھی سرایت کرچکی ہے کہ ایک سوال پر ابھی سوچ رہے ہوتے کہ دوسرا سوال’’دُم‘‘ ہلانے...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختونخوا پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر ملزم کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس حسن رضوی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ ملزم برا انسان ہوگا لیکن اس کے کچھ حقوق بھی ہے، کیا پولیس نے مریض کی گرفتاری سے قبل ہسپتال یا ڈاکٹر سے اجازت لی۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ کیا پولیس بستر مرض سے کسی سے کو ایسے گرفتار کر سکتی ہے، ملزم کا ریڑ کی ہڈی کا آپریشن ہوا تھا، آپریشن کے بعد ملزم چل پھر نہین سکتا ہے۔ جسٹس شہزاد ملک نے کہا کہ پولیس رپورٹ میں لکھا کے ملزم آپریشن کے بعد صحت یاب...
ملک میں “تسلسل” کا فیصلہ ہوگیا،5 یا 10 برس کا تعین آئین کے مطابق ہوگا، راناثنااللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ مری میں ن لیگی قیادت کےاہم اجلاس میں “تسلسل” کا فیصلہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ تسلسل 5 برس کیلئے ہوگا یا 10 سال کیلئے، جو بھی ہوگا آئین کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مری میں بڑوں کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا، بہرحال جو بھی ہوگا آئین کے مطابق ہوگا، کچھ لوگوں کو اس پر شک تھا لیکن ہمیں اس کا پہلے سے...
پچھلے کئی سالوں سے عالمی سطح پر یہ کہاجاتا رہاہے کہ آیندہ جنگیں پانی کے مسئلے پر ہواکریں گی، یعنی اگلے چند سالوں میں خشک سالی کے سبب یابارشیں کم ہونے کے سبب دنیاکے کئی ممالک صاف پانی کی کمی کاشکار ہوجائیں گے اورہوسکتا ہے پانی نہ ملنے کی وجہ سے یہ ممالک آپس میں لڑپڑیں گے۔ انھیں اپنی زرعی زمینیں خشک ہوتی نظر آنے لگے گی اوروہ قحط کی خوف سے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔ ابھی پچھلے دنوں ہمارے ازلی دشمن بھارت نے ہمارا پانی روکنے کا جب عندیہ دے ڈالا تھا تو ہم کس طرح سیخ پاہوگئے تھے اورسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی سطح پر شور مچانا شروع کردیاتھا۔ ہمیں خطرہ لاحق...
لاہور (ویب ڈیسک)جماعت اسلامی لاہور نے الزام لگایا تھا کہ پنجاب پولیس اور شہری انتظامیہ نے چوہنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی خیمہ بستی پر دھاوا بول کر متاثرینِ سیلاب کے خیمے زبردستی خالی کروانے کی کوشش کی۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جھوٹی خبروں کے ذریعے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ متاثرین کو ریلیف دینے کا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے 7 لاکھ 60 ہزار متاثرین کو بروقت ریسکیو کیا، جو کوئی معمولی کام نہیں۔ متاثرین کے ساتھ ان کے مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا...
میں جب پچھلی بار گھر سے جرنیلی سڑک پر نکلا تھا تو ارداہ کچھ یوں تھا کہ ان تمام ریلوے اسٹیشنوں کی سیاحت ہوگی جہاں اب ریل نہیں رکتی۔ اگر رکتی ہے تو صرف کراسنگ کے لیے۔ ان میں سے کچھ ریلوے اسٹیشن ایسے تھے جنھیں کسی مصلحت کے تحت چھوڑ دیا۔ ایک ریلوے اسٹیشن رتیال بھی تھا۔ میں گھر سے ہی یہ فیصلہ کر کے نکلا تھا کہ رتیال نہیں جانا، کیوں کہ مجھے معلوم تھا کہ رتیال بہت وقت کھا جائے گا اور اس دن میرے پاس دیکھنے کو اور بہت کچھ تھا۔ اگر میں اس وقت رتیال دیکھ لیتا تو یقینی طور پر قلعہ سنگنی اور جلال سَر نہ دیکھ پاتا۔ اب یہ دونوں ہی مجھ سے...
وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور نفرت یا خوف کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے اور سب سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے تاکہ وہ پاکستان کو اپنے آباؤ اجداد کے خواب کے مطابق بنا سکیں۔مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر میثاق استحکام کا اعلان کیا، جسے معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر بھی منایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، میاں نواز شریف کی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور نفرت یا خوف کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا‘ عمران خان کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کیے جاسکتے‘مذاکرات ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوتے ہیں. لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے اور سب سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے تاکہ وہ پاکستان کو اپنے آباﺅ اجداد کے خواب کے مطابق بنا سکیں مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر میثاق استحکام کا اعلان کیا، جسے...
کراچی: کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش نے ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ سب سے بڑی مقامی عدالت سٹی کورٹ کے اطراف میں بارش کا پانی جمع ہونے سے وکلا اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ نارتھ کراچی سیکٹر 11-بی کے قریب نالے ابل پڑے جبکہ یوپی موڑ سے پاور ہاؤس چورنگی تک روڈ پر پانی کھڑا ہوگیا۔ علامہ اقبال لائبریری اور اسلامیہ کالج کے اطراف کی سڑکیں بھی زیرآب آگئیں۔ لیاقت آباد چونا ڈیپو کے قریب سڑک مکمل طور پر ڈوب گئی اور ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو دوسرے ٹریک پر...
ہمارے ذہنوں میں یہ ڈال دیا جاتا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں پاکستان کیلئے کچھ پنپ رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے ذہنوں میں یہ ڈال دیا جاتا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں پاکستان کیلئے کچھ پنپ رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرن شپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے سوالات کے جواب بھی دیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی آمد پر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے انہوں...
کراچی میں ان دنوں حالات ٹینشن زدہ ہیں، ویسے تو سال بھر بجلی، پانی،گیس اور کچرے کے مسائل کیا کم ہوتے ہیں کہ حالات ایک اور ٹینشن، بلکہ یہ مسئلہ بھی تشویش ناک ہے۔ ڈمپر کی ٹکر اورکچلے جانے کے واقعات پہلے بھی ہوا کرتے تھے اور اب بھی ہیں، غرض اگر ملا جلا کر دیکھا جائے تو سڑکوں پر صرف 2024 میں ہی سیکڑوں حادثات کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ آٹھ سو کے قریب افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سات سے آٹھ ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے، ابھی ان میں ان زخمیوں کا ذکر نہیں ہے جو بے چارے گر گرا کر اپنا آپ روتے سڑک کنارے بیٹھ جاتے ہیں اور خود ہی اپنا علاج...
آفتاب احمد خانزادہ اونچ نیچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈچ فلسفی باروچ اسپینوزا کہتا ہے ریاست کا اصل کام افراد کو کنٹرول کرنا نہیں ہے اور نہ ہی لوگوں کو ڈرا دھمکا کر خوف و ہراس میں مبتلا کیے رکھنا ہے، بلکہ ریاست کا بنیادی مقصد ہر انسان کے لیے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال یقینی بنا کر شہریوں کو خوف سے آزاد کرنا ہے ۔ جیسا کہ ایک ریاست اس طرح سے حفاظت کرنے کی اپنے ملک کے شہریوں سے سالانہ ایک بھاری قیمت وصول کرتی ہے ۔تاکہ شہری تحفظ کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں اور اپنا کام دلجمعی کے ساتھ کر سکیں۔میں دہراتا ہوں کہ ایک ریاست کا مقصد اعلیٰ اور قابل ذہنوں کے حامل عقلمند انسانوں کو...
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگیز نے 11 اگست کو انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ جارجینا نے ایک بڑی ہیروں کی انگوٹھی کی تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا: ’میں ’ہاں‘ کرتی ہوں اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔‘ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگیز، دونوں کے 2 بچے ہیں — الانا اور بیلا — جبکہ رونالڈو کے 3 دیگر بچے سابقہ تعلقات سے ہیں (رونالڈو جونیئر، ایوا، میٹیو)۔ ان کی محبت کی کہانی 2017 میں شروع ہوئی جب جارجینا گچی ایک اسٹور میں کام کر رہی تھیں۔ جارجینا روڈریگیز کی کل دولت رپورٹس کے مطابق جارجینا کی مجموعی دولت تقریباً 1 کروڑ امریکی ڈالر (10 ملین...
راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی باہر آ کر بانی کی ہدایات کے برعکس کچھ نہیں کریں گے، جو بھی ہدایات ہونگی وہ صرف اسی پر عمل کریں گے، 14 اگست کے پروگرام کو ہم احتجاج کا نام نہیں دے رہے، ہمارے لوگ پاکستان کی آزادی کے جشن میں باہر نکلیں گے۔ اڈیالہ جیل کے قریبی داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آج وہ حالات نہیں جو قائد اعظم کا خواب تھا، ہمارے کارکنان چودہ اگست کے روز پاکستان اور بانی پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی کا بھی اظہار کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کینابیس (بھنگ) کو کم خطرناک دوا کے طور پر دوبارہ درجہ بندی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ صدر نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ موضوع ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ درست فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے طبی استعمال والی کینابیس کے بارے میں اچھی باتیں سنیں ہیں، لیکن باقی معاملات میں کچھ منفی پہلو بھی سامنے آئے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور کچھ اس کے خلاف ہیں، خاص طور پر...
بھارت اپنے آپ کو ’’وشوا گرو‘‘ کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے، لیکن عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورۂ امریکہ کے دوران آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا ہے ۔ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ’’امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانی عزت و وقار کا سرچشمہ اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پرجوش ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی ’’برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین‘‘ ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے باعث فواد خان کی متاثر ہونے والی بھارتی فلم ریلیز کے لیے تیار بھارت کے حوالے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ’’بھارت اپنے آپ کو ’’وشوا گرو‘‘ کے طور پر پیش کرنا...
یقین کریں کامیابی ایسے ہی قدم نہیں چومتی، اور پھر ہمارے قدم جو غربت کی دلدل میں دھنسے ہیں انکو چومنا تو درکنار انکو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتی۔ لیکن کچھ قدم اس کیچڑسے باہر نکل ہی آتے ہیں لیکن انکو اس کیلئے بڑی قیمت چکانا پڑتی ہے۔ کارل مارکس نے کہا تھا ” انقلاب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مڈل کلاس طبقہ بنتا ہے ” ان کی نظریں آسمان اور پیر کیچڑ میں ہوتے ہیں” زندگی کی 37 خزائیں دیکھنے کے بعد آج جب میں ظلمت شب میں بستر پر خود کو گراتا ہوں تو بہت کچھ خیالات میں آتا ہے۔ کمرے میں ایکطرفہ میز پر پڑے برقی دیپک کی ہلکی دھیمی روشنی میں رات کے کئی...
بھارت میں ایک نوجوان خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے، جس میں وہ دفتر میں اوور ٹائم کرنے سے دوٹوک انکار کرتی نظر آتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی پر سمجھوتہ نہیں کریں گی، چاہے اس کے نتیجے میں نوکری ہی کیوں نہ ختم ہو جائے۔ شتاکشی پانڈے نامی یہ خاتون انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ ایک دن جب انہوں نے اپنا مقررہ کام مکمل کر کے دفتر سے نکلنے کی تیاری کی، تو منیجر نے انہیں کچھ اضافی کام کرنے کے لیے روکنے کی کوشش کی۔ شتاکشی کے مطابق، انہوں نے مؤدبانہ انداز میں جواب دیا کہ ان کے ڈیوٹی کے اوقات ختم ہو...
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لو ک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھارتی الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کی چوری کے ذریعے ملک میں جمہوریت کو منظم طورپر ختم کرنے کیلئے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد کررہا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن بی جے پی کی مدد سے ووٹر چوری میں ملوث ہے، شفافیت سے انکار اور ثبوت مٹا رہا ہے، جس سے ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ووٹر فہرستوںمیں بڑے پیمانے پر جعلی...
ویسے تو ہم سب اپنی اپنی زندگیوں میں مگن ہیں، کچھ تلاشِ معاش میں اور کچھ موج مستیوں میں۔ آپا دھاپی کے اس دور میں مقدّسات بھی فراموش ہوگئے ہیں اور وطنِ عزیز کے ساتھ بھی محبّت اور وابستگی کی وہ شدّت نہیں رہی جو ہونی چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ برقی میڈیا خصوصاً سوشل میڈیاپر ملک کے بارے میں کئی بدخواہ اناپ شناب بولتے رہتے ہیں مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ کچھ لوگ اپنی ذات اور ادارے کے بارے میں ضرور حسّاس ہیں مگر ملک کی عزّت کے بارے میں وہ بھی بے نیاز ہیں۔ مگر اس ملک میں ابھی کچھ ایسے لوگ موجود ہیں کہ پاکستان کے نام پر جن کے دل دھڑکتے ہیں،...
عثمان خادم :تحریک انصاف کی ریلیاں ناکام ہوگئیں کچھ ارکان اسمبلی اور ورکرز گرفتار ہوئے پارٹی قیادت کارکنوں کو احتجاج کیلئے نکالنے میں ناکام رہی ،پی ٹی آئی لاہور تنظیم بھی احتجاج کا اعلان کرکے غائب ہوگئی،پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی اور متحرک ورکرز گرفتار ہوئے پائن ایونیو میں ریلی نکالنے پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین الدین گرفتار ہوئے ،ارکان اسمبلی میجر (ر) اقبال خٹک ،فرخ جاوید مون ،سردار ندیم صادق، امین اللہ خان، شعیب امیر اعوان اور خان صلاح الدین بھی گرفتار ہوگئے ،ریحانہ ڈار، عروبہ ڈار ،ناز بلوچ کو پولیس نے ایوان عدل کے باہر سے گرفتار کیاڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شوکت بسرا نے گلبرگ میں ریلی نکالی،ٹکٹ ہولڈر چوہدری اصغر گجر ،حافظ ذیشان رشید...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول آج اپنی 51ویں سالگرہ منارہی ہیں، جس پر خاندان اور دوستوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان میں سب سے دلچسپ پیغام ان کے شوہر، اداکار اجے دیوگن کی جانب سے آیا ہے۔ اجے دیوگن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کاجول کے لیے ایک مختصر اور دل کو چھو جانے والا سالگرہ کا پیغام شیئر کیا، جس میں ان دونوں کے درمیان ہنسی مذاق کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، لیکن تم پھر آنکھیں گھماؤ گی۔ تو میری پسندیدہ کو سالگرہ مبارک ہو‘۔ View this post on Instagram A post shared by Ajay...
بے لگام / ستار چوہدری ایک تھا فرعون ،جو ہوس اقتدارمیں بنی اسرائیل کے بچے تک قتل کرادیتا تھا۔۔۔ لیکن ۔۔۔ پروگرام تو رب کا چلتا ہے ۔ سب خواہشیں، سب منصوبے ،سب ارادے سمندرمیں ڈوب گئے ۔ ایک تھا معاویہ بن یزید ،اکیس سال کا نوجوان،کئی براعظموں تک پھیلی حکومت،صرف تین ماہ بعد اقتدارکو یہ کہہ کر ٹھوکرماردی، مجھ سے اقتدارکابوجھ نہیں اٹھایا جاتا۔ایسی حکومت پرلعنت،جس کی بنیادوں میں اہل بیت کا خون ہو۔ انسان مر جاتے ہیں،کردارزندہ رہتے ہیں،فرعون ہویا نمرود،ہلاکو خان ہویا ہٹلر،یزید بن معاویہ ہویا معاویہ بن یزید، یہ ہر دور کے کردار ہیں۔۔ منموہن سنگھ نے بطوروزیراعظم آخری پریس کانفرنس میں تاریخی جملہ بولا تھا،ہرآدمی کے کردارکا فیصلہ تاریخ کرتی ہے اور تاریخ کبھی جھوٹ...
ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن کچھ نادان دوستوں نے کام خراب کر دیا:مشاہد حسین سید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سینیٹر اور معروف صحافی مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا...
’کبھی میں سوچتا ہوں کچھ نہ کچھ کہوں پھر یہ سوچتا ہوں کیوں نہ چپ رہوں‘ مہدی حسن کی خوبصورت آواز میں یہ گیت یقیناً آپ نے سنا ہو گا، یہ ہے بھی حقیقت، اکثر انسان کشمکش میں پڑ جاتا ہے کہ کرے تو کرے کیا، بولے یا خاموش رہے۔ کچھ افراد تو اتنا بولتے ہیں کہ ان کے لیے چپ رہنا مشکل ہوتا ہے، تو دنیا میں ایسے افراد بھی کئی ہیں جو یہ ہی سوچتے ہیں کہ بولیں تو آخر بولیں کیا، ہمارا آج کا موضوع بھی اس سے ملتا جلتا ہے اور وہ ہے خاموشی۔ اس میں تو کوئی شک نہیں کہ اپنی بات کو خوبصورت اور پراثر الفاظ کا پیراہن پہنا کر پیش کرنا ایک فن...