کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کراچی میں بارش کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، وہیں طوفان کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ جبکہ ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
طوفان بادوباراں کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑنا پڑا، جبکہ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور ایک منسوخ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں بارش کا امکان
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ویتنام سے آنے والی ترکش ایئرلائن کی کارگو پرواز TK-6245 خراب موسم کے باعث کراچی میں لینڈ نہ کر سکی، جسے طویل انتظار کے بعد کسی متبادل ایئرپورٹ کی طرف بھیج دیا گیا۔
اسی طرح لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن کی مسافر پرواز PK-305 کو بھی کراچی میں لینڈ کرنے کی اجازت نہ مل سکی اور اسے بھی متبادل ایئرپورٹ پر منتقل کردیا گیا۔
تاہم بحرین سے آنے والی فلائٹ GF-754 نے کئی چکر لگانے کے بعد بالآخر کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کر لی۔
موسمی صورتحال کے باعث فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا، جس کے تحت کراچی سے جدہ اور اسلام آباد روانہ ہونے والی پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ کراچی سے سکھر جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز PK-536 کو منسوخ کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور سے آنے والی پرواز PK-305 کو سکھر ایئرپورٹ پر عارضی طور پر اتارا گیا، جہاں مسافر طیارے میں موجود ہیں اور موسم کی بہتری کے بعد پرواز کو کراچی روانہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف علاقوں میں 129 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ
دوسری جانب ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب کراچی ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معمول پر آ چکا ہے، پروازوں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے، اور لاہور سے نجی ایئرلائن کی ایک پرواز کامیابی سے کراچی لینڈ کر چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش شہر قائد فلائٹ آپریشن متاثر کراچی موسم خوشگوار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فلائٹ ا پریشن متاثر کراچی موسم خوشگوار وی نیوز ایئرپورٹ پر ایئرلائن کی کراچی میں کے باعث نے والی کراچی ا
پڑھیں:
جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا، ڈی جی آئی جی ٹریفک کراچی
ایک بیان میں پیر محمد شاہ نے کہا کہ اب سیف سٹی کی گاڑیاں شہر کے چوراہوں پر آئیں گی جسے سسٹم بتاتا رہے گا اور گاڑی جہاں سے جائے گی کیمرہ بتائے گا اور گاڑی پکڑی جائے گی، اس سے اسٹریٹ کرائمز بھی کم ہوجائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے بتایا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا، مثال کے طور پر ایک بندہ بس کی چھت پر لوگ بٹھا کر چلا رہا یا کسی کی گاڑی کے کالے شیشے ہیں ہم نے جب پک کیا تو ایکسائز میں اس کا ڈیٹا نہیں ملا کیونکہ جو اس نے نمبر پلیٹ لگائی تھی وہ ویگو کی نہیں ایف ایکس کی تھی وہ تو اسی وقت پکڑا گیا۔ پیر محمد شاہ نے کہا یہ تو ایک لمحے میں ہی پکڑا جاتا ہے، اب سیف سٹی کی گاڑیاں شہر کے چوراہوں پر آئیں گی جسے سسٹم بتاتا رہے گا اور گاڑی جہاں سے جائے گی کیمرہ بتائے گا اور گاڑی پکڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اسٹریٹ کرائمز بھی کم ہوجائیں گے، کراچی میں 24 ہزار کیمروں کی ضرورت ہے جب یہ سسٹم کامیاب ہوگا تو لوگ سراہیں گے اور سرکار انویسٹ کرے گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ پہلے ہمارے پاس مینوئل کیمرے لگے تھے آئی پی بیسڈ نہیں تھے اب تو اس طرح کے کیمرے آگئے ہیں تو چوری اور چھینی ہوئی گاڑیاں بھی برآمد کی جائیں گی۔