کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرومندر، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، آئی آئی چندریگر روڈ، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، ایف سی ایریا اور پرانی سبزی منڈی سمیت قریبی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جامعات، مدارس کے طلبہ کا پاکستان رینجرز کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلبا و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ)کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق شرکا کو پاکستان رینجرز (سندھ)کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔بعد ازاں شرکانے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے دکھائے گئے۔خصوصی نشست میں شرکانے سیکیو رٹی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز(سندھ)سے مختلف معاملات پر سوال و جواب بھی کیے۔طلبا و طالبات نے کراچی میں امن وامان کے قیام کے لیے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور منعقد کی گئی سر گرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔