وزیراعظم آج کراچی پہنچیں گے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-2
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف آج پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں کینٹ اسٹیشن کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی وزیراعظم کو کینٹ اسٹیشن پر جدید سہولیات کی فراہمی سے آگاہ کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہ،سہولیات کا معائنہ
کراچی (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ ریلویز حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمود الرحمٰن لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیرِ ریلوے نے سی آئی پی لاؤنجز اور فیملی لاؤنجز کا دورہ بھی کیا اور شالیمار ایکسپریس میں بھی انتظامات دیکھے۔
اس موقع پر وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر لاہور سے زیادہ بہتر سہولتیں ہیں، اس سے پہلے کراچی اسٹیشن پر اتنی صفائی ستھرائی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی والوں سے گزارش ہے اس صفائی کو برقرار رکھیں۔
وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر کل اپ گریڈیشن کا افتتاح کریں گے۔