وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری پیر کو، ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
مظفر آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی جس کا باقاعدہ ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی، پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کو فارورڈ بلاک کے دو اور اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی۔
انوارالحق کی کابینہ کے وزیرتعلیم دیوان چغتائی نے بھی پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، دیوان چغتائی نے فریال تالپور سے ملاقات کرکے پی پی کی حمایت اعلان کیا جب کہ آزاد جموں و کشمیر کی وزیر حکومت پروفیسر تقدیس گیلانی نے بھی انوارالحق کا ساتھ چھوڑ دیا۔
تقدس گیلانی خواتین کی مخصوص نشست پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئی تھیں، پیپلزپارٹی کو اب 38 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری جانب چودھری انوارالحق کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے، تحریک انصاف، مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد میں غیرجانبدار رہیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد کی حمایت
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔