قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے سنچری اسکور کر کے سعید انور کا ریکارڈ برابر جبکہ میانداد سمیت کئی بلے بازوں کا ریکارڈ برابر کیا۔

آج راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے 52 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 34 رنز اسکور کیے اور ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

اسٹار بلے باز اسی کے ساتھ ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بنے اور انہوں نے لیجنڈری بلے باز انضمام الحق سے اعزاز چھین لیا۔

تیسرے ون ڈے میں 37 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بابراعظم نے لیجنڈ اوپنرسعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی 20ویں سنچری اسکور کی اور سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

بابراعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں 2 سال اور 2 ماہ سے زائد دورانیے یعنی 807 دن بعد سنچری اسکور کی ہے۔

31 سالہ بابر اعظم نے 10 سال کے دوران 138 میچز کی 135 اننگز کھیلیں اور 20 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

دوسری طرف سعید انور نے 14 سالہ ون ڈے کیرئیر کے دوران 247 میچز کی 244 اننگز کھیلیں اور 20 سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں بنائیں۔

بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں 5 بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں جبکہ سعید انور15 دفعہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے۔

متعلقہ مضامین

  • کیون پیٹرسن یا شاہد آفریدی، بابر کے سنچری بنانے میں کس کا کردار اہم؟‏
  • تنقید کا جواب نہیں دوں گا، میری پوری توجہ صرف کرکٹ پر ہے: بابر اعظم
  • بابر اور سلمان کے پاس کیا راز ہے؟ صبا سلمان کی انسٹا اسٹوری نے سوالات کھڑے کردیے
  • بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں، سری لنکن بلے باز سدھیرا سماراوکرما
  • ریکارڈ بنتے رہتے ہیں ٹیم کو میچ جتوانا اہم ہوتا ہے، بابر اعظم
  • 2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟
  • بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
  • 2 سال سے زیادہ وقت بعد سینچری، بابر اعظم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • بابراعظم نے لیجنڈ اوپنرسعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا