وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاست میں بد زبانی اور گالی گلوچ کا کلچر سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے حامیوں نے متعارف کرایا، مستقبل میں پاکستانی معاشرے کو اس رویے کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بیرونِ ملک مقیم کچھ پاکستانی بھی وہی رویہ اپنا رہے ہیں جو انہوں نے اپنے گھروں سے سیکھا، اور بیرون ملک رہنے کے باوجود انہیں تہذیب اختیار کرنے کا موقع نہیں ملا۔

سیاست میں بد تمیزی اور گالی گلوچ کی روایت عمران خان اور یوتھیوں نے ڈالی ھے مستقبل میں ھمارا معاشرہ اسکی بھاری قیمت ادا کریگا۔
بیرون ملک سابق پاکستانیوں نے باہر جا کر بھی تہذیب نامُ کی کوئ چیز نہیں سیکھی جو اپنے گھروں سے سیکھ گئے تھے اسی کا مظاہرہ کر رہے ھیں۔ اگر توتھیوں کا لیڈر… https://t.

co/pbcqIG9nBN

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 16, 2025

خواجہ آصف نے مزید کہاکہ عمران خان اگر چور ہے اور اکانومسٹ کے مطابق بشریٰ بی بی جنرل فیض حمید اور جنرل باجوہ کے لیے کام کر رہی تھی تو اس میں شاہزیب خانزادہ کا کیا قصور ہے۔

انہوں نے کہاکہ شاہزیب خانزادہ بڑی محنت اور تحقیق سے اپنا پروگرام ترتیب دیتا ہے۔ اور سیاست میں تمام کرداروں کو ہدف بناتا ہے لیکن کوئی اس کی محنت اور ریسرچ کو چیلنج نہیں کرسکتا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے حامیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کو زیادہ مسئلہ ہے تو عدالت چلے جائیں، لیکن یاد رکھنا کہ وہاں زیادہ بے عزت ہونے کا امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ معروف اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چاہنے والوں کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسی شاپنگ مال میں ایک شخص شاہزیب خانزادہ کو کہہ رہا ہے کہ آپ نے عمران خان کے خلاف جو کیا اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘: پی ٹی آئی کارکن کی شاہزیب خانزادہ سے بدتمیزی، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا شخص مزید کہتا ہے کہ عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی کے ساتھ بھی آپ لوگوں نے جو کچھ کیا اس پر بھی شرم محسوس کرنی چاہیے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سینیئر صحافیوں سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اینکر پرسن خواجہ آصف شاہزیب خانزادہ وزیر دفاع وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اینکر پرسن خواجہ ا صف شاہزیب خانزادہ وزیر دفاع وی نیوز شاہزیب خانزادہ انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان