Jasarat News:
2025-11-16@20:56:19 GMT

وینزویلا میں سونے کی کان منہدم‘ مزید لاشیں نکالی گئیں

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراکس: وینزویلا میں گزشتہ ماہ سونے کی کان بیٹھ جانے کے باعث 14 کان کن ہلاک ہوگئے تھے، اب مزید6 لا شیں نکالی گئیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں ایک ماہ قبل سونے کی کان دب جانے سے 14 کان کن ہلاک ہوگئے تھے، اب نئی اطلاعات کے مطابق جائے وقوع سے مزید 6 لاشیں نکالی گئیں، جہاں اب ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق سونے کی کان بیٹھنے کا واقعہ وینز ویلا کے روشیو شہر میں شدید بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم کی جانب سے سیلاب زدہ علاقے میں لاشیں نکالنے کا کام اب بھی جاری ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ روشیو شہر کے میئر نے سرکاری طور پر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محمد ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سونے کی کان کے مطابق

پڑھیں:

دہلی دھماکے کے الزام میں کشمیری ڈاکٹر کا گھر منہدم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251115-01-5

 

نئی دہلی (مانیٹرگ ڈیسک) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کوئل گائوں کے لوگ جمعے کی شب ایک زوردار دھماکے سے خوفزدہ ہوگئے۔ چند گھنٹوں میں ہی یہ معلوم ہو گیا کہ یہ دھماکہ ڈاکٹر عمر نبی کے گھر میں ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے

پلوامہ کے کوئل گائوں میں لال قلعہ خود کش حملے سے تعلق کے الزام میں عمر نبی کا گھر تباہ کردیا۔ پولیس یا کسی اور سیکورٹی ادارے نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ڈاکٹر عمر کے گھر میں بارودی مواد موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد انہوں نے فارنزک ٹیم کے ساتھ گھر کا دورہ کیا، ہم سب امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 10 نومبر کی شام نئی دہلی کے لال قلعہ کے علاقے میں ایک کار بم حملہ ہوا، جس میں10 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

 

پلوامہ :نئی دہلی میں دھماکے کے الزام میں کشمیر ڈاکٹر عمرنبی کی رہائش گاہ کو باردودی مواد لگا کر مہندم کردیا گیا

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں
  • غزہ میں بارش: پناہ گزینوں کے خیمے ڈوب گئے‘ بچا کھچا سامان پانی کی نذر، اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں واپس کر دیں
  • غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل سے مزید 15 مسخ شدہ شہدا کی لاشیں واپس مل گئیں
  • اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں
  • اسرائیل سے غزہ کے فلسطینیوں کو اپنے مزید 15 پیاروں کی مسخ شدہ لاشیں موصول
  • غزہ: اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی شہداء کی لاشیں واپس کیں، کل تعداد 330 ہوگئی
  • ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • دہلی دھماکے کے الزام میں کشمیری ڈاکٹر کا گھر منہدم
  • جنوبی کوریا‘ بجلی گھر کا بوائلر منہدم ہونے سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ