غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل سے مزید 15 مسخ شدہ شہدا کی لاشیں واپس مل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی مینی گوڈارڈ کی باقیات کے بدلے آج مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس نے جمعرات کو اسرائیلی یرغمالی کی باقیات اسرائیل کے حوالے کی تھیں، جس کے بدلے اسرائیل نے ریڈ کراس کے ذریعے فلسطینی لاشیں غزہ کی وزارتِ صحت کو بھجوا دی ہیں۔
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت اب تک اسرائیل سے موصول ہونے والی فلسطینی لاشوں کی مجموعی تعداد 330 ہو گئی ہے، جن میں سے صرف 97 کی شناخت ممکن ہو سکی ہے کیونکہ بیشتر لاشیں شدید بوسیدہ اور تشدد زدہ حالت میں تھیں۔
رپورٹس کے مطابق، معاہدے کے آغاز یعنی 10 اکتوبر سے اسرائیل کو 25 یرغمالیوں کی باقیات موصول ہو چکی ہیں، جبکہ مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں ابھی حماس کے قبضے میں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ تین لاشوں کو بھی جلد جنگ بندی معاہدے کے تحت واپس کیا جائے گا تاہم ابھی اس کی مخصوص تاریخ نہیں بتائی گئی۔
علاوہ ازیں، حماس نے پہلے ہی 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے کر دیا ہے۔ معاہدے کے تحت ہر ایک اسرائیلی یرغمالی یا اس کی باقیات کے بدلے، اسرائیل 15 فلسطینی لاشیں واپس کرتا ہے۔
یہ تبادلہ عمل جنگ بندی کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان انسانی بنیاد پر اعتماد قائم کرنا اور امن کی بحالی کی راہیں ہموار کرنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: معاہدے کے کی باقیات
پڑھیں:
جی 7 ممالک کا غزہ منصوبےکی حمایت کا اعادہ، اسرائیلی قیدیوں کی باقیات کی واپسی پر زور
وزرائے خارجہ نے غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقین سے بغیر رکاوٹ بڑے پیمانے پر غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جی سیون ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ کر دیا۔ کینیڈا میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ کی صورتحال، یوکرین روس جنگ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں اسرائیلی قیدیوں کی باقیات کی فوری واپسی پر زور دیا۔
وزرائے خارجہ نے غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقین سے بغیر رکاوٹ بڑے پیمانے پر غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ جی سیون وزرائے خارجہ نے یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر روس کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یوکرین روس جنگ بندی پر زور دیا۔ برطانیہ نے روسی حملوں سے تباہ شدہ بجلی، پانی اور توانائی کے دیگر بنیادی ڈھانچوں کی بحالی میں مدد کے لیے یوکرین کو 17 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔