مجلس وحدت مسلمین تحصیل ملتان کا الیکشن، سید عترت کاظمی سٹی صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے ضلع کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور سیلاب کے دوران ہونے والی فعالیت اور یونٹ سازی پر بریفنگ دی، علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اپنے خطاب میں تنظیم کی اہمیت اور تنظیم کے اغراض و مقاصد اور تنظیم کے ممبر کی ذمہ داریاں بیان کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان تحصیل سٹی کا تنظیمی کنونشن ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ملتان عون رضا انجم ایڈوکیٹ کی زیر صدارت جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہو، تنظیمی کنونشن میں صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید جواد رضا جعفری، صوبائی رہنما ثقلین نقوی اس کے علاوہ ضلعی ورکنگ کمیٹی کے اراکین، تحصیل کے یونٹس صدور اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر عون رضا انجم ایڈوکٹ نے ضلع کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ سیلاب کے دوران ہونے والی فعالیت اور یونٹ سازی پر بریفنگ دی۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اپنے خطاب میں تنظیم کی اہمیت، تنظیم کے اغراض و مقاصد اور تنظیم کے ممبر کی ذمہ داریاں بیان کیں، صوبائی رہنما سید جواد رضا جعفری نے الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیے اور ووٹنگ کرائی، کثرت رائے سے سید عترت کاظمی کو نیا تحصیل صدر منتخب کیا گیا، ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم ایڈوکیٹ نے نومنتخب تحصیل صدر سے حلف لیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تنظیم کے
پڑھیں:
سرکاری افسران اور ملازمین کی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت کیلئےفنڈ دینے کی سمری مسترد
سٹی42:لاہور میں سرکاری افسران اور ملازمین کی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت اور ترقیاتی کاموں کے لیے 2 ارب 22 کروڑ روپے کے فنڈ دینے کی سمری پنجاب حکومت نے مسترد کر دی۔
جی او آرز میں 6 نئی ترقیاتی اسکیمیں آئندہ اے ڈی پی 2025-26 میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ منصوبے میں سرکاری افسران کے لیے 6 منزلہ رہائشی عمارتوں کی تعمیر بھی شامل تھی۔
افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
اس کے علاوہ جی او آرز اور وحدت کالونی میں 60 پرکولیشن ویلز کی تنصیب کی تجویز دی گئی تھی تاکہ زیر زمین پانی کی سطح بہتر بنائی جا سکے اور بارش کے پانی کو محفوظ کیا جا سکے۔ فیصل ٹاؤن لاہور میں 2 نئی ٹیوب ویلز لگانے، جی او آر ٹو اور تھری میں اسٹریٹ لائٹس اور دیگر سہولیات کی بحالی، اور وحدت کالونی میں سیوریج و واٹر سپلائی لائنز کی اپ گریڈیشن کی تجاویز بھی منصوبے کا حصہ تھیں۔
نئی رہائشی عمارتوں میں 30 فلیٹس اور پارکنگ کی سہولت شامل تھی جبکہ پونچ ہاؤس، چوبرجی گارڈن اسٹیٹ اور وحدت کالونی میں 33 گھروں کی تزئین و آرائش کی بھی تجویز تھی۔
کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ